Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: Habits for increase Your Pay

Habits for increase Your Pay

Habits for increase Your Pay 

اگر آپ کو یہ شکوہ ہے کہ آپ کی تنخواہ بہت کم ہے یا ایک عرصے سے اس میں اضافہ نہیں ہورہا تو ایک تازہ تحقیق کے مطابق آپ کو دوسروں کے جذبات سمجھنے اور ان سے تعاون کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، تنخواہ میں اضافہ خود بخود ہوجائے گا۔ اس بات کا انکشاف جرمنی کی یونیورسٹی آف بون کی ایک تحقیق میں ہوا ہے۔
پروفیسر گیر ہارڈ بکل نے تحقیق کیلئے 142 افراد کا انتخاب کیا اور انہیں مختلف تاثرات جیسے کہ خوشی، غم، غصہ اور جوش جیسے تاثرات والی تصاویر دکھائیں۔ اوسطاً 77 فیصد لوگ درست طور پر ان تاثرات کو پہچان سکے۔ جن لوگوں کے جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت 87 فیصد تھی ان کی تنخواہ اوسط افراد سے زیادہ نکلی اور اسی طرح جو لوگ 90 فیصد درست پہچان کر سکے ان کی تنخواہ غیر معمولی حد تک زیادہ تھی۔ جن لوگوں میں جذبات کو پہچاننے کی صلاحیت 60 فیصد سے کم تھی ان کی تنخواہ یا تو بہت کم تھی یا ایک عرصے سے اس میں اضافہ نہیں ہورہا تھا۔
جو لوگ دوسروں میں خوشی، غم، پریشانی اور خوف جیسے جذبات کو بہتر طور پر پہچان اور سمجھ سکتے ہیں وہ زیادہ خیال رکھنے والے اور تعاون کرنے والے بھی ہوتے ہیں اور ان کے ساتھی اور افسران ان کے بارے میں بہت اچھی رائے رکھتے ہیں اور یہی بات ان کی بہتر اور اچھی تنخواہ کا باعث بنتی ہے۔

Education In Pakistan © 2016