Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: All Govt. Schools of Punjab will be Closed Due to Severe in winter سردی کی لہر، پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

All Govt. Schools of Punjab will be Closed Due to Severe in winter سردی کی لہر، پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

All Govt. Schools of Punjab will be Closed Due to Severe in winter

 

سردی کی لہر، پنجاب میں سرکاری و نجی اسکولز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان

صوبائی حکومت نے شدید سردی کی لہر کے باعث پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 26 جنوری سے 31 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور: گزشتہ چند دنوں سے صوبے بھر میں جاری سردی کی شدید لہر کے بعد پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کے مطابق سکول بند کرنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح مشاورت میں صوبے میں جاری شدید سردی کی لہر کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا۔ صوبائی وزیر تعلیم کے مطابق گزشتہ چار پانچ دنوں سے سکولوں میں حاضری انتہائی کم رہی۔ رات گئے چھٹیوں کا اعلان کرنے کے حوالے سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر کاشف مرزا نے سکولز بند کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ صدر پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے مطابق تعلیمی اداروں میں آخری سیشن چل رہے ہیں اور چھٹیوں سے بچوں کا تعلیمی نقصان ہو گا۔

Education In Pakistan © 2016