Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: ہائیر

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال دو ہزار چودہ کی ملکی جامعات کی رینکنگ جاری دی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال دو ہزار چودہ کی ملکی جامعات کی رینکنگ جاری دی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال دو ہزار چودہ کی ملکی جامعات کی رینکنگ جاری دی ہے۔ قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد روایت برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی جامعات کے بہتر معیار میں پہلے نمبر پر رہی۔

اسلام آباد:  اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی ایک بار پھر ملک بھر کی تمام یونیورسٹیوں پرسبقت لے گئی۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے سال 2014 کیلئے ملک بھر کے جامعات کی رینکنگ فہرست جاری کی جس میں قائداعظم یونیورسٹی حسب معمول پہلے نمبر پر، فیصل آباد کی ایگریکلچرل یونیورسٹی دوسرے جبکہ پنجاب یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ انجینئرنگ کیٹیگری میں نسٹ اسلام آباد، بزنس کیٹیگری میں آئی بی اے کراچی، ایگریکلچر اینڈ ویٹرنری سائنسز کیٹگری میں ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد، میڈیکل کیٹیگری میں آغا خان یونیورسٹی اور آرٹس کیٹیگری میں این سی اے لاہور پہلے نمبر پر رہیں۔ جنرل کیٹگری میں بھی قائداعظم یونیورسٹی پہلے نمبر پر، کام سیٹس اسلام آباد دوسرے اور پنجاب یونیورسٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ چیئرمین ایچ ای سی نے تقاضوں پر پورا نہ اترنے والی جامعات کو خبردار کیا اور کہا کہ معیار تعلیم پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ملک بھر کے وائس چانسلرز نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمشینز کے قیام کی مخالفت کر دی

ملک بھر کے وائس چانسلرز نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمشینز کے قیام کی مخالفت کر دی

ملک بھر کے وائس چانسلرز نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمشینز کے قیام کی مخالفت کر دی 

لاہور ملک بھر کی نجی و سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمشینز کے قیام کی مخالفت کر دی ، تحفظات سے صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق چاروں صوبوں ، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان کی نجی و سرکاری جامعات کے سربراہوں کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں صوبوں میں الگ الگ ہائیر ایجوکیشن کمیشنز کے قیام پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ وائس چانسلرز کا کہنا تھا کہ ہر صوبائی سطح پر ہائیر ایجوکیشن کمیشنز کا قیام شعبہ تعلیم کی تباہی کا سبب بنے گا ، اکثریت کا کہنا تھا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن صرف مرکز میں ہونا چاہئے۔

 

ملک بھر کے وائس چانسلرز نے صوبائی ہائیر ایجوکیشن کمشینز کے قیام کی مخالفت کر دی

Education In Pakistan © 2016