Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: گا

انرولمنٹ مہم کے تحت2016 تک صوبے کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔ شہبازشری

انرولمنٹ مہم کے تحت2016 تک صوبے کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔ شہبازشری

انرولمنٹ مہم کے تحت2016 تک صوبے کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔ شہبازشری

نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے وسائل کی فراہمی ملک و قوم کے تابناک مستقبل کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے
پنجاب بھر کے سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کے لیے7ارب روپے سے زائد رقم فراہم کر دی گئی ہے
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی پروگراموں کے ذریعے غریب گھرانوں کے 15لاکھ بچے تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں:وزیراعلیٰ
سکولوں میں اصلاحات کے پروگرام کے بہترین نتائج برآمد ہوئے ہیں،اساتذہ کی حاضری کا تناسب برطانوی سکولوں کی سطح تک پہنچ چکا ہے:سرمائیکل باربر

انرولمنٹ مہم کے تحت2016 تک صوبے کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔ شہبازشری

پنجاب یوتھ فیسٹیول کی تیاریاں مکمل ‘ پہلا مرحلہ آج شروع ہو گا

پنجاب یوتھ فیسٹیول کی تیاریاں مکمل ‘ پہلا مرحلہ آج شروع ہو گا

لاہور (اے پی پی) رنگا رنگ پنجاب یوتھ فیسٹیول کے پہلے مرحلے کا آغاز آج پیر 23دسمبر سے پنجاب بھر میں ہوگا۔ پہلا مرحلہ فروری تک مکمل ہوجائے گا جس کے بعد قومی سطح پر مقابلے ہو نگے اور انٹرنیشنل یوتھ فیسٹول کے ایونٹس اپریل تک جاری رہیں گے۔ یوتھ فیسٹیول میں 50 لاکھ نوجوان حصہ لیں گے جبکہ اس سال 40 غیر ملکی ٹیموں کی شرکت بھی متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھانگا مانگا فارسٹ پارک میں پتنگ اڑانے سمیت دیگر رنگا رنگ ایونٹس پر مشتمل موسم بہار کا خصوصی میلہ بھی پنجاب یوتھ فیسٹیول کا حصہ ہو گا جس میں 40 سے زائد ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ 23 دسمبر سے ویلج، نیبر ہوڈکی سطح پر مقابلے شروع ہو جائیں گے ۔ اس فیسٹول میں محلہ، دیہات کی سطح پر 55200 سپورٹس اینڈ یوتھ ڈویلپمنٹ کونسلز میں مقابلوں کا انعقاد بیک وقت کیا جائے گا جن میں مقامی سطح کے لوگ شرکت کریں گے تاہم باقاعدہ کھلاڑی صوبائی سطح پر پنجاب نیشنل گیمز میں حصہ لے سکیں گے۔ عوام کے انفرادی مقابلے نعت خوانی اور قرات میں ہو نگے جبکہ سپورٹس سیکٹر میں آرم ریسلنگ، اتھلیٹکس، بیڈ منٹن، بلیئرڈ، کرکٹ، رسہ کشی اور والی بال کے مقابلے ہو نگے۔

Education In Pakistan © 2016