Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: گئی

یوایس ایڈ کی جانب سے بہتر مطالعہ پروگرام کے تحت پنجاب کی آٹھ یونیورسٹیز کے طلبہ کو سکالر شپ دے دی گئی

یوایس ایڈ کی جانب سے بہتر مطالعہ پروگرام کے تحت پنجاب کی آٹھ یونیورسٹیز کے طلبہ کو سکالر شپ دے دی گئی

یوایس ایڈ کی جانب سے بہتر مطالعہ پروگرام کے تحت پنجاب کی آٹھ یونیورسٹیز کے طلبہ کو سکالر شپ دے دی گئی

جامعہ پنجاب لاہورمیں ہونے والی تقریب میں پنجاب کی آٹھ جامعات کے بی ایڈ پروگرام سےتعلق رکھنے والے چوراسی طلبہ کو سکالر شپ دی گئی،،،تقریب میں پاکستان کےلیےامدادی پارٹی کےچیف جون مائیکل شو میکر،،،یوایس ایڈ میں شعبہ تعلیم کے سینئر ایڈویئزر طارق خان،،،اور مختلف جامعات کے وائس چانسلرزنے شرکت کی، سکالر شپ کے تحت چار سالہ پروگرام کے ہر سمسٹر کے لیے بیس ہزار روپے دیئے جائیں گے،،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق خان کا کہنا تھا،،،کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے شعبہ تعلیم میں مختلف منصوبے جاری ہیں،،، “بہتر مطالعہ” کا پروگرام اس لیے اہم ہے،،،کہ اس میں مستقبل میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہونے والے افراد کے لیے امدد دی جارہی ہے،،، جنہوں نے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناہوتاہے،،،انہوں نےبتایا،،، کہ یوایس ایڈ اساتذہ کی ٹریننگ کی طرف بھی توجہ دے رہا ہے،،،جس کے دور رس نتائج برآمد ہوں گے.

یوایس ایڈ کی جانب سے بہتر مطالعہ پروگرام کے تحت پنجاب کی آٹھ یونیورسٹیز کے طلبہ کو سکالر شپ دے دی گئی

وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پریوتھ بزنس لون اسکیم کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔

وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پریوتھ بزنس لون اسکیم کی شرائط میں نرمی کردی گئی ہے۔

اب قرضہ حاصل کرنے کی ایک درخواست پرایک سے زیادہ لوگ ضمانت دے سکیں گے۔ وزیراعظم نے ہفتے کونیشنل بینک آف پاکستان کے ہیڈکوارٹرز کادورہ کیاجہاں نیشنل بینک کے بورڈآف ڈائریکٹرزکے چیئرمین منیرکمال اورقائم مقام صدرآصف حسن نے وزیر اعظم کومذکورہ اسکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پرگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد، وفاقی وزراچوہدری نثار، پرویز رشیداور خواجہ آصف ودیگر حکام موجودتھے۔ وزیراعظم نے مذکورہ اسکیم کے حوالے سے ہدایت کی کہ قرض لینے کے طریقہ کارکو سہل بنایاجائے۔ انھوں نے درخواست دہندہ کے ضمانتیوں(گارنٹرز) کے معیارمیں تبدیلی کرنے کی بھی منظوری دی۔ اب کوئی بھی شخص جس کے پاس قرضے کی رقم سے ڈیڑھ گنارقم یاجائیداد موجودہے، ضمانتی بن سکتاہے یاگریڈ 15اور اس سے اوپرکا سرکاری افسربھی جس کی ملازمت میں کم از کم 8سال باقی ہوں، ضامن بن سکتاہے۔

وزیراعظم نے اس بات کی بھی منظوری دی کہ قرض کی ایک درخواست پرایک سے زیادہ ضمانتی ہوسکتے ہیں جن کے پاس قرض کی رقم سے ڈیڑھ گنازیادہ رقم یاجائیداد موجودہو۔ درخواست دہندہ کے لیے صرف نیشنل بینک میں اکاؤنٹ ہونے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے مذکورہ اسکیم کے لیے نیشنل بینک کے حکام کی کوششوں کو سراہااور کہاکہ قرضوں کے اجراکا مقصدچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکو فروغ دیناہے۔ یہ قرضے پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ہیں جو اپنا کاروبارشروع کرنے کے خواہش مندہیں۔ اس اسکیم سے ملک کاجی ڈی پی 3.5 فیصد سے بڑھ کر 5.5 فیصد ہو سکتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کوئی شکایت موصول ہوتو بینک کواس کانوٹس لیناچاہیے۔ انھوں نے بینک چیئرمین اور قائم مقام صدر کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی طورپر اسکیم کی نگرانی کریں۔ ان پرکام کابوجھ بڑھ سکتا ہے لیکن کوئی کمی یاکوتاہی نہیں رہنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہاکہ جو نوجوان قرض کا مستحق ہے، اس کی درخواست کورد نہیں کیا جائے، جومستحق نہیں ہے، اس کی درخواست منظورنہیں کی جائے۔ قرضوں کا اجراشفاف اورمنصفانہ ہوناچاہیے۔ کسی کی سفارش اوردباؤ قبول نہ کیاجائے۔ وزیراعظم کوبتایا گیاکہ اب تک 27 لاکھ درخواست فارمزجاری کیے گئے،4ہزار درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ توقع ہے کہ 10جنوری تک 15ہزار درخواستیں موصول ہوجائیں گی۔ درخواست دہندگان میں 89فیصد نوجوان مرداور 11فیصد خواتین ہیں۔ 60فیصد درخواستیں زرعی شعبے سے متعلق ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ درخواست فارمزکی وصولیابی کاعمل تیزکیا جائے۔

پنجاب میں نویں جماعت کے سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلبہ کو امتحان دینے کی اجازت مل گئی

پنجاب میں نویں جماعت کے سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلبہ کو

امتحاندینے کی اجازت مل گئی

پنجاب میں نویں جماعت کے سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلبہ کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت مل گئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس محمد اقبال سہیل نے آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز میں نویں جماعت کے سائنس گروپ کے پرائیویٹ طلباوطالبات کو امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دے دی، فیصلے کے تحت 2014 میں نویں جماعت کے پرائیویٹ طلبہ سائنس گروپ میں شامل اختیاری مضامین کے پرچے دے سکیں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے نویں جماعت میں سائنس گروپ کے طلبہ کو امتحان میں حصہ لینے سے روک دیا تھا

edu news

Education In Pakistan © 2016