Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: کیلئے

جونیئر کلرک کی اسامی اپ گریڈ کرنے پرغور, روزگار کیلئے پالیسی وضع کرلی

جونیئر کلرک کی اسامی اپ گریڈ کرنے پرغور, روزگار کیلئے پالیسی وضع کرلی

بے نظیر یوتھ ڈیو لپمنٹ پروگرام کے تحت 29ہزار 541 نوجوانوں کو 36شعبوں میں تربیت دی، سندھ اسمبلی میں جوابات ,رانی پور کے محکمہ خوراک کے گوداموں میں مٹی یا پتھر ملانے کی خبروں میں صداقت نہیں، وزیر خوراک ناصر حسین
سینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ دیگر صوبوں کی طرح حکومت سندھ بھی جونیئر کلرک کی اسامی کو اپ گریڈ کرنے پر غور کر رہی ہے ، بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شعبوں میں تربیت حاصل کرنے والوں کو روزگار او ر ملازمتیں دلانے کے لیے حکومت سندھ نے پالیسی وضع کر لی ہے ۔ سندھ اسمبلی میں جمعہ کوسینئر وزیر تعلیم و پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے وزیر اعلیٰ سندھ کی طرف سے متعدد ارکان کے تحریری اور ضمنی سوالوں کیجوابات دیئے ۔ انہوں نے بتایا کہ 2009 سے 2013ء تک بے نظیر بھٹو شہید یوتھ ڈیو لپمنٹ پروگرام کے تحت 29541 نوجوانوں کو 36 شعبوں میں تربیت دی گئی۔ ان میں 65 فیصد لڑکے اور 35 فیصد لڑکیاں ہیں ۔ حکومت انہیں ملازمتیں دلانے کے لیے بھی کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں حکومت کے 39 انسٹی ٹیوٹس آف بزنس ایجوکیشن ہیں ، جہاں سے سالانہ 2500 طلباء مستفید ہوتے ہیں ۔ ان میں اکاؤنٹنگ ، بینکنگ ، مینجمنٹ ، شارٹ ہینڈ ، ٹائپنگ اور کمپیوٹر کی تعلیم دی جاتی ہے ۔ نثار احمد کھوڑو نے مسلم لیگ (فنکشنل) کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر بتایا کہ دیگر صوبوں کی طرح حکومت سندھ بھی جونیئر کلرک کی اسامی کو اپ گریڈ کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر کلرک کی اسامی کو گریڈ 7 سے گریڈ 11 میں اپ گریڈ کیا جا سکتا ہے ۔ ایم کیو ایم کی خاتون رکن نائلہ منیر کے توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر خوراک ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ضلع خیرپور میں رانی پور کے محکمہ خوراک کے گوداموں میں ذخیرہ گندم میں مٹی یا پتھر ملانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ محکمہ خوراک نے اس کی انکوائری کرائی تھی ۔ ایم کیو ایم کے رکن ارتضیٰ خلیل فاروقی کے توجہ دلاؤ نوٹس پر سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ عالمی بینک کے تعاون سے سندھ ایجوکیشن ریفارم پروگرام (ایس ای آر پی) II شروع کیا گیا تھا ، جس کا مقصد اسکولز میں غیر دستیاب سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔ پروگرام کے تحت اس سال 300 اسکولز کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اگلے سال 1600 اسکولز کو سہولتیں فراہم کرنے کا ہدف ہے ۔ مجموعی طور پر 10000 اسکولز کو مختلف غیر دستیاب سہولتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔ پروگرام پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ۔ نثار کھوڑو

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مریدکے کیمپس کیلئے 2 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مریدکے کیمپس کیلئے 2 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مریدکے کیمپس کیلئے 2 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

یلتھ کئیر سسٹم انقلابی تبدیلیوں کا متقاضی ہے، صحت عامہ کیلئے وسائل میں کمی نہیں آنے دیں گے: شہبازشریف
ماہرین صحت ہیلتھ کئیرسسٹم کو بہتر بنانے کیلئے قابل عمل تجاویز دیں، حکومت عملدرآمد کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی
ڈاکٹرز مقدس پیشہ سے وابستہ ہیں، دکھی انسانیت کی خدمت کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ا س کی خدمت میں جت جائیں
ڈاکٹرز اپنے حلف پر کاربند رہتے ہوئے بلارنگ و نسل و عقیدہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں ، دیہی و بنیادی مراکز صحت آباد کریں
وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن 2014 سے خطاب

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ صحت عامہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پنجاب حکومت عوام کو بہتر سے بہتر علاج معالجہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے وسائل کی کمی نہیں آنے دے گی۔ ڈاکٹرز مقدس اور مسیحائی پیشہ سے وابستہ ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا حلف ان سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں جت جائیں۔ ڈاکٹرز جتنی محنت ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کرنے کیلئے کرتے ہیں اس سے زیادہ محنت انہیں اپنے حلف کی پاسداری کیلئے کرنی چاہیئے تاکہ پسے ہوئے عوام کے دکھوں کا مداوا ہو سکے۔ ڈاکٹرز ضابطہ اخلاق کی پاسداری کے عہد پر کاربند رہتے ہوئے بلارنگ و نسل و عقیدہ دکھی انسانیت کی خدمت کریں اور دیہی و بنیادی مراکز صحت کو آباد کریں۔ جس طرح ڈاکٹروں کے مسائل ہیں اسی طرح دکھی انسانیت کے بھی مسائل ہیں۔

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے مریدکے کیمپس کیلئے 2 ارب روپے گرانٹ کا اعلان

Education In Pakistan © 2016