Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: کھلے

تعلیمی ادارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے،وزیر داخلہ پنجاب

تعلیمی ادارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے،وزیر داخلہ پنجاب

وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے واضح کر دیا کہ تعلیمی ادارے12 جنوری کو ہی کھلے گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو لیکرآج اجلاس ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور تمام تعلیمی دارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے۔ شجاع خانزادہ نے کہا جن تعلیمی اداروں کی سکیورٹی تسلی بخش نہ ہوئی انہیں بند کر دیا جائے گا۔وزیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کے لیے لازم ہو گاکہ سکیورٹی انسپکشن کروا کر این او سی حاصل کر یں اور جن سکولوں کے پاس این او سی نہیں ہوگا انہیں بند کر دیا جائے گا۔

سندھ:میٹرک امتحانات میں کھلے عام نقل

سندھ:میٹرک امتحانات میں کھلے عام نقل

سندھ:میٹرک امتحانات میں کھلے عام نقل

سندھ میں میٹرک کے امتحانات شروع ہوتے ہی نقل مافیا بھی میدان میں آگیا ، گھوٹکی اور ڈھرکی میں مطالعہ پاکستان کا پرچہ آؤٹ ہوگیا ،لاڑکانہ میں طالبات بھی کھلم کھلا نقل کرتی رہیں ، کراچی میں امتحانی عملہ اور سوالیہ پرچہ تاخیر سے پہنچا ، ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے پر طلبا احتجاج کرتے رہے ۔ 

سندھ میں امتحانات کے دوران نقل روکنا انتظامیہ کے بس کی بات نہیں ۔ ڈہرکی ، اوباڑو اور گھوٹکی میں مطالعہ پاکستان کا پرچہ آؤٹ ہو گیا۔امتحانی عملہ ، طلبا کو خود نقل کرانے میں مصروف نظر آیا ۔ امتحانی مرکز کی کھڑکیوں اور دیواروں پر بیٹھے نقل مافیا کے ان کارندوں کے سامنے بورڈ انتظامیہ اور پولیس اہلکار بے بس نظر آئے ۔ کراچی میں بھی امتحانی مراکز پر پہلے روز ہی بدانتظامی نظر آئی ، لیاری ، کورنگی اور لانڈھی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں سوالیہ پرچہ اور امتحانی عملہ دونوں تاخیر سے پہنچے ۔ ایڈمٹ کارڈ نہ ملنے کے باعث طلبا کراچی تعلیمی بورڈ کے باہر سراپا احتجاج بن گئے ۔ سندھ میں ہر بار امتحانات کے دوران نقل مافیا متحرک نظر آتا ہے لیکن بورڈ انتظامیہ سے لے کر سندھ حکومت تک کوئی اس مسئلے کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں

سندھ:میٹرک امتحانات میں کھلے عام نقل

Education In Pakistan © 2016