Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: کاغذ اور پرنٹنگ بھی گھٹیا

درسی کتب میں غلطیوں کی بھرمار , کاغذ اور پرنٹنگ بھی گھٹیا

درسی کتب میں غلطیوں کی بھرمار , کاغذ اور پرنٹنگ بھی گھٹیا

آج سے شروع ہونے والے تعلیمی سال کے لئے پنجاب حکومت نے نرسری تا دہم سرکاری سکولوں کے طلبہ میں مفت تقسیم کرنے کے لئے لاکھوں کتابیں محکمہ تعلیم کو بھجوائیں کتابوں میں غلطیوں کی بھرمار ، کچھ صفحات بھی موجود نہیں بہت سے اوراق پر الفاظ مٹے ہوئے ہیں،جبکہ کچھ صفحات پر سیاہی پھیلی ہوئی ہے ، کچھ کتابوں میں غلطیاں ہیں،ای ڈی او
سرکاری سکولوں کے طلبہ میں نئے تعلیمی سال کے لئے تقسیم کی جانے والی لاکھوں فری کتابوں کا معیار انتہائی ناقص ہے ،کتابوں میں غلطیوں کی بھرماراور کئی کئی صفحات بھی غائب ہیں ،جبکہ کاغذ اور پرنٹنگ کا معیار بھی انتہائی گھٹیا ہے ۔آج سے شروع ہونے والے تعلیمی سال کے لئے چند ماہ قبل محکمہ تعلیم نے پنجاب حکومت کو 18لاکھ کتابوں کی ڈیمانڈ ارسال کی تھی جس کے بعد پنجاب حکومت نے کتابوں کی پرنٹنگ کراتے ہوئے تحصیل گوجرانوالہ، نوشہرہ ورکاں،کامونکے اور وزیرآباد میں مختلف مراحل میں کتابیں پہنچائیں،جن میں سے گوجرانوالہ ضلع کی کتابیں گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول شیخوپورہ روڈ جبکہ دوسری تحصیلوں کی کتابیں قریبی سکول میں محفوظ کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق نرسری تا دہم کی کتابوں میں غلطیوں کی بھرمار ہے ، کتابوں کے کچھ صفحات بھی موجود نہیں جبکہ بہت سے اوراق پر الفاظ بھی مٹے ہوئے ہیں،جبکہ کچھ صفحات پر سیاہی پھیلی ہوئی ہے ذرائع کے مطابق کتابوں کے گھٹیا معیارکے باعث طلبہ کو سارا سال مسائل کا سامنا رہے گا۔اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کے ای ڈی او ایجوکیشن صہیب عمران نے دنیا کو بتایا کہ لاکھوں کتابوںمیں سے کچھ کتابوں کی پرنٹنگ میں غلطیاں ہیں،انہوں نے مزیدکہا کہ جن کتابوں میں غلطیاں ہیں،ان کے متبادل طلبہ کو دوسری کتابیں فراہم کی جائیں گی۔

Education In Pakistan © 2016