Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: پنجاب

لاہور ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں اور آڈٹ شدہ اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ، سیکرٹری سکولز اور پنجاب حکومت سے جواب دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے مختص رقم کا ریکارڈ 2 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرو چئیرمین جوڈیشل ایکٹیوزم پینل اظہر صدیق کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت 16سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے حکومت پابند ہے لیکن ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث نجی تعلیمی ادارے بھاری فیسیں وصول کر رہے ہیں ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر عمل درآمد کا حکم جاری کرے ۔ عدالت نے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں اور آڈٹ شدہ اکائونٹس کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور پنجاب حکومت کو بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے مختص کی گئی رقم کا ریکارڈ 2 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تعلیمی ادارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے،وزیر داخلہ پنجاب

تعلیمی ادارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے،وزیر داخلہ پنجاب

وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ نے واضح کر دیا کہ تعلیمی ادارے12 جنوری کو ہی کھلے گے ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو لیکرآج اجلاس ہو ا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی اور تمام تعلیمی دارے 12 جنوری کو ہی کھلے گے۔ شجاع خانزادہ نے کہا جن تعلیمی اداروں کی سکیورٹی تسلی بخش نہ ہوئی انہیں بند کر دیا جائے گا۔وزیر داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کے لیے لازم ہو گاکہ سکیورٹی انسپکشن کروا کر این او سی حاصل کر یں اور جن سکولوں کے پاس این او سی نہیں ہوگا انہیں بند کر دیا جائے گا۔

پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 4 جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 4 جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 4 جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

حکومت پنجاب نے موسم گرما کے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 4 جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔ یہ شیڈول یونیورسٹی اور کالجز پر بھی لاگو ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑی علاقوں میں چھٹیاں16 جولائی سے 29 جولائی تک ہونگی۔ اسی طرح اس نوٹیفکیشن میں موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ موسم سرما میں 25 دسمبر سے لے کر31 دسمبر کی چھٹیاں ہونگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں یہ چھٹیاں20 دسمبر سے 14 مارچ تک ہونگی۔

پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے 4 جون سے 14 اگست تک بند رہیں گے، نوٹیفکیشن جاری

Education In Pakistan © 2016