Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز بھرتی نہ ہو سکے

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز بھرتی نہ ہو سکے

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز بھرتی نہ ہو سکے

محکمہ تعلیم کے حکام کی عدم دلچسپی اور غفلت کے باعث پنجاب کے سرکاری سکولوں میں زیر تعلیم طلباء کی حفاظت کے لئے سکیورٹی گارڈز بھرتی نہ کئے جا سکے۔
لاہور:  سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کو ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال ایک بھی سکیورٹی گارڈ بھرتی نہیں کیا جا سکا، سانحہ آرمی پبلک سکول کے بعد پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں 30 ہزار ریٹائرڈ فوجی بطور سکیورٹی گارڈز بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے پنجاب کے تمام ای ڈی اوز کو احکامات جاری کئے جس کے بعد اضلاع کی سطح پر اشتہارات بھی دئیے گئے۔ تاہم بھرتی کا عمل اس سے آگے نہ بڑھ سکا، جبکہ سکولوں کی سکیورٹی صورتحال ابھی تک غیر تسلی بخش ہے اور محکہ تعلیم کے افسران محض ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے تک محدود ہیں۔

Education In Pakistan © 2016