Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: پنجاب کی مختلف جامعات کے سب کیمپسز کو ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت

پنجاب کی مختلف جامعات کے سب کیمپسز کو ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت

پنجاب کی مختلف جامعات کے سب کیمپسز کو ڈگریاں جاری کرنے کی اجازت

یونیورسٹیوں کے سب کیمپسز کا معاملہ حل ہو گیا، گورنر پنجاب نے مختلف جامعات کے سب کیمپسز میں زیر تعلیم طلبہ کو ڈگریاں جاری کرنے کی منظوری دیدی۔
گورنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سب کیمپسز کو ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کرنے سے روک دیا گیا ہے، جب کہ داخل طلبہ کو متعلقہ یونیورسٹیوں سے ڈگریاں جاری کی جائیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں الحاق کا فیصلہ وفاقی ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے این او سی وصول کرنے کے بعد ہو گا اور تمام سب کیمپسز 180 دنوں میں وفاقی ایچ ای سی سے این او سی لینے کے پابند ہوں گے۔
تاہم این او سی نہ لینے کی صورت میں تالہ بندی کا سامنا کرنا پڑے گا، مذکورہ نوٹیفکیشن کا اطلاق بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس، یونیورسٹی آف سرگودھا اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پر بھی ہو گا۔

Education In Pakistan © 2016