Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: پنجاب پبلک سروس کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب پبلک سروس کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

پنجاب پبلک سروس کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے ، کہتے ہیں ای ٹیسٹنگ ،آئی ٹی لیڈ انٹرویو اور درخواستوں کی جانچ پڑتال کا ڈیجیٹل نظام ہونا چاہئے۔

پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امور اور کارکردگی کے جائزے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امور اور نظام کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیجیٹل کیا جائے۔

ادارے کے ممبران کی کمی کا مسئلہ جلد حل کیا جائے اور ادارے کے ریجنل دفاتر کی استعداد کار بڑھانے کے لئے بھی جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیا جائے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ اصلاحات کے لیے جلد حتمی سفارشات پیش کی جائیں اور ادارے کو کسی مناسب جگہ پر مستقل طو ر پر منتقل کیا جائے۔

اس موقع پر چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن جنرل (ر) سجاد اکرم نے ادارے کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگراموں بارے بریفنگ بھی دی۔
 

Education In Pakistan © 2016