Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: پنجاب میں خواتین کو آسان اقساط پر سکوٹیز دینے کا فیصلہ

پنجاب میں خواتین کو آسان اقساط پر سکوٹیز دینے کا فیصلہ

پنجاب میں خواتین کو آسان اقساط پر سکوٹیز دینے کا فیصلہ

لیپ ٹاپس اور سبز ٹیکسیوں کے بعد پنجاب حکومت نے صوبے کی خواتین کو آسان اقساط پر سکوٹیز فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ آئندہ مالی سال میں آزمائشی بنیادوں پر لاہور سے اس منصوبے کا آغاز کیا جائے گا جسے بعد ازاں صوبے کے دیگر اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے مارچ 2014ء میں پہلی مرتبہ یہ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی تھی۔ گزشتہ روز وزیر ویمن ڈویلپمنٹ پنجاب کی سربراہی میں اس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان صوبائی اسمبلی، بینک آف پنجاب، محکمہ ٹرانسپورٹ اور خزانہ کے سینئر افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئندہ مالی سال کے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں اس منصوبے کے لئے فنڈز مختص کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں رکن صبوئی اسمبلی مدیحہ رانا، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے نمائندوں پر مشتمل ایک تکنیکی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے میں ان سکوٹیز کے ڈیزائن اور مینوفیکچررز سے متعلق اپنی سفارشات کرے گی۔

مقامی اخبار کے مطابق حکومت نے پہلے دو جاپانی سکوٹی مینوفیکچررز سے 1 ہزار سکوٹیز کی فراہمی کے لئے پیشکش طلب کی تھیں جن کی قیمت دو سے اڑھائی لاکھ روپے بتائی گئی تھی تاہم اب ملک میں موٹرسائیکل رکشہ فروخت کرنے والی ایک معروف چینی کمپنی سے سکوٹیز کی فراہمی کے لئے رابطہ کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق چینی مینوفیکچررز نے 50 سی سی کی سکوٹی 80 ہزار روپے کے لگ بھگ فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر آئندہ مالی سال میں یونیورسٹیز اور کالجز کی طالبات اور سرکاری ملازمت کرنے والی خواتین کو بینک آف پنجاب کے ذریعے آسان اقساط پر یہ سکوٹیز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنا روزگار سکیم کی طرز پر ان سکوٹیز کی آسان اقساط پر فراہمی کے لئے حکومت بینکوں کو سود کی رقم خود ادا کرے گی اور خواتین کو سکوٹیز کی فراہمی سے قبل باقاعدہ تربیت دی جائے گی۔

Education In Pakistan © 2016