Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: پاکستانیز

پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانے کا اعلان

پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانے کا اعلان

پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانے کا اعلان

پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانے کا اعلان،کمیشن مکمل بااختیار ہوگا:وزیراعلیٰ کا پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب
پاکستان کی حالت بدلنی ہے تو پہلے ہمیں اپنی حالت خودبدلنا ہوگی،ملک سے اندھیرے دور کریں گے:شہبازشریف
عوام ،سیاستدان ،جج ،جرنیل،بیورکریٹس اور دیگر تمام طبقات ایک ہوجائیں تو وہ وقت دورنہیں جب ملک کی تقدیر بدل جائے گی
بیرون ملک پاکستانی اوورسیز نہیں بلکہ وطن عزیز کے عظیم سفیر ہیں،ان کی رقم یا جائیداد پر کسی کو ہاتھ صاف نہیں کرنے دیں گے
سابق دور میں توانائی بحران کے حوالے سے بد ترین مجرمانہ غفلت برتی گئی جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے:وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب میں مختلف ضرب الامثال کے حوالے دئیے اور اشعار بھی پڑھے جس پر ہال میں موجود لوگوں نے بھرپور تالیاں بجائیں۔وزیراعلیٰ نے ملک میں دھونس دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اب ’’جس کی لاٹھی اس کی بھینس‘‘ والا معاملہ چل رہاہے۔ایٹمی طاقت اور کشکول کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کہا کہ کبھی ’’آگ اور پانی بھی اکٹھے ہوئے ہیں‘‘ یا ’’شیر اور بکری نے ایک گھاٹ پر پانی پیا ہے‘‘ ۔لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن مینجمنٹ سسٹم کے حوالے سے وزیراعلیٰ نے پٹواریوں اور تحصیلداروں کی کرپشن کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ’’ ڈنڈا پیر اے وگڑیاں تگڑیاں دا‘‘۔انہوں نے پاکستان کو عظیم ملک بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کا ذکر کرتے ہوئے یہ اشعار پڑھے:
جب اپنا قافلہ عزم و یقین سے نکلے گا
جہاں سے چاہیں گے رستہ وہیں سے نکلے گا
وطن کی مٹی مجھے ایڑیاں رگڑنے دے
مجھے یقین ہے چشمہ یہیں سے نکلے گا
ایک موقع پر وزیراعلیٰ نے یہ اشعار بھی پڑھے:۔
خوشبوؤں کا اک نگر آباد ہونا چاہیئے
اس نظام زر کو اب برباد ہونا چاہیئے
ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ہم
جگنوؤں کو راستہ تو یاد ہونا چاہئیے

پنجاب میں اوورسیز پاکستانیز کمیشن بنانے کا اعلان

Education In Pakistan © 2016