Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: ٹیچر

پرائمری , مڈل کے پرچے آؤٹ , 3 ہیڈ ماسٹروں‌ سمیت 5 ٹیچر معطل

پرائمری , مڈل کے پرچے آؤٹ , 3 ہیڈ ماسٹروں‌ سمیت 5 ٹیچر معطل

پرائمری , مڈل کے پرچے آؤٹ , 3 ہیڈ ماسٹروں‌ سمیت 5 ٹیچر معطل

صوبائی سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت جماعت پرائمری اور مڈل کے امتحانات میں پر چے آئوٹ ہونے پر تین سینئر ہیڈماسٹرز سمیت پانچ اساتذہ کو معطل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی نگرانی میں انکوائری کمیٹی قائم کردی ،صوبائی سیکرٹری نے پی ای سی کی نااہلی کا ملبہ اساتذہ پر ڈال دیا جبکہ اساتذہ تنظیموں نے معطلی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا ۔ صوبائی سیکرٹری سکولزایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے جماعت پنجم اور ہشتم کے امتحان میں آئوٹ ہونے والے پرچوں کی انکوائری میں سینئرہیڈ ماسٹرز راجہ محمد گلزارحسین ،امجد اقبال ،چوہدری محمد صادق سمیت پانچ اساتذہ کو معطل کرکے انہیں لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی جبکہ چیئرمین پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈنوازش علی کی نگرانی میں کمیٹی قائم کردی ۔جن اساتذہ کو معطل کیا گیا انکوائری میں جرم ثابت ہونے پر ان کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی،دوسری جانب راولپنڈی کی اساتذہ تنظیموں نے معطل ہونے والے اساتذہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن کے اس اقدام کے خلاف بھرپور احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان کردیا اور مطالبہ کیاکہ انہیں بحال کیا جائے ۔

پرائمری , مڈل کے پرچے آؤٹ , 3 ہیڈ ماسٹروں‌ سمیت 5 ٹیچر معطل

Education In Pakistan © 2016