Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: ٹیبلٹس

لیپ ٹاپ کے بعدپنجاب کے طلبہ کواب ملیں گے ٹیبلٹس

  لیپ ٹاپ کے بعدپنجاب کے طلبہ کواب ملیں گے ٹیبلٹس 

tablet

 

لاہور میں وزیراعلٰی شہباز شریف نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے ای۔ لرننگ پروگرام کاافتتاح کیا۔

وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے 8ارب روپے کے دو لاکھ 10ہزار لیپ ٹاپ ہونہار طلباء میں تقسیم کئے گئے جبکہ رواں برس اسکولوں کے طلبا و طالبات کو ٹیبلٹس فراہم کیئے جائے گے  اور ساتھہ ساتھہ  لیپ ٹاپ سکیم بھی جاری رہے گی۔

تقریب میں وزیراعلٰی شہباز شریف نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبا و طلبات کے لئے سائنس کی کتابیں آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ کار پانچویں، آٹھویں اور بارہویں جماعت تک بڑھائے جائے گا

ای لرننگ کے شاندار پروگرام کے تحت طلبا وطالبات کو مفت نصابی کتب اور متعلقہ تعلیمی مواد تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔

 اس پروگرام سے طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور گھر میں بھی بغیر کسی فیس کے نصابی کتب اور متعلقہ مواد سے فائدہ ا ٹھا سکیں گے۔

 

یادرہے کہ شمالی اوروسطی پنجاب پاکستان کے وہ علاقے ہیں جہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعدادسب سے ذیادہ ہے۔اسی کے پیش نظرتوقع کی جا رہی ہے کہ مذکورہ سرگرمی سے طلبہ وطالبات کووسیع معلومات تک رسائی میں سہولت ہوگی۔

Education In Pakistan © 2016