Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: وفاقی بجٹ 2015-16میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان

وفاقی بجٹ 2015-16میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان

وفاقی بجٹ 2015-16میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافے کا امکان

وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں افراط زر کی شرح کے حساب سے اضافے سمیت مختلف تجاویز کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے تاہم سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظر ثانی کا معاملہ التوا کا شکار ہونے کا امکان ہے البتہ ہاؤس رینٹ سیلنگ سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافہ متوقع ہے جس کے لیے وزارت خزانہ نے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے ورکنگ پیپر پر مشتمل تجاویز مانگ لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں بھی سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظر ثانی نہ ہونے کا امکان ہے کیونکہ اس کے لیے پے اینڈ پنشن کمیشن جائزہ لے گا اور غالب امکان یہ ہے کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کے پے اسکیل پر نظر ثانی کے لیے کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے پاس تنخواہوں میں اضافے کی اس وقت یہ تجویز زیر غور ہے کہ بجٹ میں افراط زر کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور توقع ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام پر افراط زر کی شرح 10 فیصد سے نیچے سنگل ڈیجٹ میں رہے گی اور زیادہ امکان 5 سے 6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس تجویز پر عملدرآمد کیا جاتا ہے تو بجٹ میں ملازمین کو تنخواہوں میں اضافے کی مد میں کوئی زیادہ اضافہ ملنے کی توقع نہیں ہے البتہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ افراط زر کی شرح کے مطابق کیا جائے مگر ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف میں سے 50 فیصد کے ایڈہاک ریلیف کو تنخواہوں کا حصہ بنا کر دیگر الاؤنسز کے لیے منجمد کردیا جائے تاکہ اس کا بجٹ پر کوئی زیادہ مالی اثر نہ پڑے، اس کے علاوہ یہ تجویز بھی ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کے بجائے تمام ایڈہاک ریلیف تنخواہوں میں شامل کرکے نظر ثانی شدہ پے اسکیلز جاری کردیے جائیں مگر اس کے لیے پے اینڈ پنشن کمیشن قائم کرنا ہوگا جس کے ابھی تک کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے۔

ذرائع نے کہاکہ البتہ ملازمین کے میڈیکل الاؤنس، ٹرانسپورٹ الاؤنس، ہاؤس رینٹ سیلنگ سمیت دیگر الاؤنسز میں اضافے کے حوالے سے متعلقہ ڈپارٹمنٹ سے تجاویز مانگی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ رواں ماہ کے دوران مکمل ورکنگ پیپر کے ساتھ تجاویز بھجوائی جائیں اور ان تجاویز کا ریشنل بھی دیا جائے اور کوشش کی جائے 2 سے 3 مختلف آپشنز پر مشتمل ورکنگ پیپر پیش کیے جائیں جن میں ہر ورکنگ پیپر کے ساتھ اس کے مالی بوجھ کی ورکنگ بھی ساتھ بھجوائی جائے اور بتایا جائے کہ کس آپشن کا بجٹ پر کتنا بوجھ پڑے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 100 فیصد اضافہ کی سمری تیار کی جارہی ہے البتہ حتمی فیصلہ وزارت خزانہ ہی کرے گی۔

Education In Pakistan © 2016