Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ

وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ

حکومت نے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ساڑھے سات فیصد اضافہ کر کے حاتم طائی کی قبر پر لات مار دی۔ ریٹائرڈ ملازمین کی کم از کم ماہانہ پنشن تیرہ ہزار روپے کر دی گئی۔ میڈیکل الاؤنس میں پچیس فیصد اضافے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سرکاری ملازمین کیلئے بجٹ تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافے کی امید ہوتا ہے لیکن نئے سرکاری بجٹ میں ان کی تمام امیدوں پر گویا پانی ہی پھر گیا۔ دو ہزار پندرہ سولہ کے وفاقی بجٹ میں تنخواہیں تو بڑھائی گئیں لیکن اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر یعنی صرف ساڑھے سات فیصد۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق بنیادی تنخواہوں کی مد میں تہتر ارب اور الاؤنسز کی مد میں ایک سو بیس ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ حکومت نے سول ریٹائرڈ ملازمین کی کم از کم پنشن تیرہ ہزار روپے کر دی ہے اس مقصد کیلئے چھپن ارب 72کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے میڈیکل الاؤنس میں پچیس فیصد اضافہ بھی کیا گیا ہے۔

Education In Pakistan © 2016