Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: وزیر اعلی شہباز شریف نے ”اپنا روزگار سکیم“ کی منظوری دیدی

وزیر اعلی شہباز شریف نے ”اپنا روزگار سکیم“ کی منظوری دیدی

وزیر اعلی شہباز شریف نے ”اپنا روزگار سکیم“ کی منظوری دیدی

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے اجلاس میں صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کیلئے”اپنا روزگار سکیم“ کی منظوری دے دی، سکیم کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر گاڑیاں دی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے کی طرح اس مرتبہ بھی ”اپنا روزگار سکیم“ میں جنوبی پنجاب کا کوٹہ 10 فیصد زائد رکھا گیا ہے، ”اپنا روزگار سکیم“ سے بےروزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار میسر آئےگا اور سکیم میں میرٹ اور شفافیت کو حسب روایت ہر صورت برقرار رکھا جائےگا۔ وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں باعزت روزگار فراہم کر کے بااختیار بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر دی جانے والی گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا۔

Education In Pakistan © 2016