Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: واؤچر

ضرورت مند بچوں کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع

ضرورت مند بچوں کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع

ضرورت مند بچوں کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نصابی کتب بھی مہیا کرے گی،ڈاکٹر انیلا سلمان کی گفتگو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلا سلمان نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا دورہ کیا۔فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انہوں نے طلبا کی حاضریاں چیک کیں اور معیار تعلیم کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فیصل آباد کی منتخب یونین کونسلوں میں ضرورت مند طلبا و طالبات کو اپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم دلانے کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں فیصل آباد کے علاوہ مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی منتخب یونین کونسلوں میں ضرورت مند بچوں کو تعلیمی واؤچر جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان بچوں کو نصابی کتب بھی مہیا کرے گی۔

ضرورت مند بچوں کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع

Education In Pakistan © 2016