Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: نظام

امتحانی نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ تعلیمی اصلاحات تیزی سے مکمل کرینگے:شہباز شریف

امتحانی نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ تعلیمی اصلاحات تیزی سے مکمل کرینگے:شہباز شریف

امتحانی نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ تعلیمی اصلاحات تیزی سے مکمل کرینگے:شہباز شریف

کم اپریل کو انرولمنٹ مہم چلائی جائیگی ،اجلاس ،فرانسیسی کمپنی سے لاہور،ملتان،فیصل آباد میں سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ میں تعاون پر اتفاق خواتین ہر میدان میں آگے آئیں حکومت سپورٹ کریگی‘ساؤتھ ایشیا ء ویمن کانفرنس سے خطاب ،وزیر اعلیٰ سے امیر مقام کی ملاقات

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں تعلیم کے فروغ اور اساتذہ کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔ امتحانی نظام کو مکمل طو رپر کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت پرائمری اور ایلیمنٹری سکولوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری بھی دی گئی ۔ اجلاس میں یکم اپریل کو صوبہ بھر میں انرولمنٹ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا تعلیمی شعبہ میں انقلابی اصلاحات کا عمل تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا ،تعلیم کے فروغ کیلئے ادارہ جاتی میکنزم بنایا جائے گا اورتمام اقدامات اور پروگرامز کی مکمل مانیٹرنگ کے ساتھ تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے گا۔ سرکاری تعلیمی اداروں پر عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔اساتذہ کی عزت وتکریم بحال کی جائے گی۔ اساتذہ کی تربیت کے پروگرام میں انقلابی اصلاحات متعارف کرائیں گے ۔انہوں نے کہا پیپرز سیٹنگ سے لے کر چیکنگ اور مارکنگ کے تمام نظام کو آٹو میشن بنانے کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے فول پروف بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی رواں برس کے آخر تک تمام امتحانی نظام کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل مکمل کیا جائے اور نئے تعلیمی سال سے نئے نظام کو لاگو کیا جائے ۔ ہائی سکولوں کے ساتھ ایلیمنٹری سکولوں میں بھی کمپیوٹر لیبز بنائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا پارکوں اور دیگر اہم مقامات پر ڈیجیٹل لائبریریاں قائم کی جائیں گی ۔وزیراعلیٰ نے کہا انرولمنٹ مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔دریں اثنائوزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، رواں برس 12 ارب روپے سے صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے جائیں گے ، 2017 تک فیصل آباد کے ہر گھر میں صاف پانی فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔وہ معروف فرانسیسی کمپنی ونسی کنسٹرکشن کے صدر الائن بونو کی سربراہی میں ملنے والے وفدسے بات چیت کر رہے تھے ۔ اس موقع پر پنجاب حکومت اور ونسی کنسٹرکشن میں فیصل آباد، لاہور اور ملتان میں سیوریج واٹر کی ٹریٹمنٹ کے منصوبوں میں تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے کہا واسا ٹیوب ویلوں کو جنریٹر کے بجائے سولر پر چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا فیصل آباد اور ملتان میں بھی میٹرو بس پراجیکٹ کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔شہباز شریف سے وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شہباز شریف گزشتہ روزڈیفنس میں سابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب جہانزیب برکی مرحوم کے گھر گئے اور جہانزیب برکی کے انتقال پر سوگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔بعدازاں وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف سابق بیورو کریٹ ہمایوں فرشوری کے گھر بھی گئے اور ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔وزیراعلیٰ نے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا محمد عبیداﷲاورمولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کے بھائی حاجی ولی اﷲ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے سارک ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور معاشی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے اور اس مقصد کے لئے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سا تھ سارک چیمبر آف ویمن انٹر پینورکونسل کو فعال کردار ادا کرنا ہوگا ۔وہ مقامی ہوٹل میں ساؤتھ ایشیا ء ویمن کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ شہبازشریف نے کہا ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد شادی کر کے خواتین کو گھروں میں نہیں بیٹھنا چاہئے ،خواتین ہر میدان میں آگے آئیں، پنجاب حکومت مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔وزیراعلیٰ نے سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لئے ہینڈی کرافٹ ویلج کے لئے اراضی اور ضروری سہولتیں فراہم کرنے اور گارمنٹس زون میں ویمن زون بنانے کا ا علان کیا ۔

امتحانی نظام کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ تعلیمی اصلاحات تیزی سے مکمل کرینگے:شہباز شریف

Education In Pakistan © 2016