Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: میٹرک پاس طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز

میٹرک پاس طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز

میٹرک پاس طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کا آغاز

وزیر خزانہ ،قانون مجتبیٰ شجاع الرحمن نے میٹرک پاس طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی مہم کا آغاز کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ میٹرک کے امتحان میں 78فیصدنمبر حاصل کرنے والوں کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو حصول تعلیم کے لئے جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام جاری رہے گا۔اس موقع پر پولیس کے دستے نے طلبہ وطالبات کو گارڈآف آنر پیش کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت نے سکول ایجوکیشن کو بہتر بنانے کے لئے چھ سال کے دوران ایک لاکھ 40 ہزار ٹیچرزبھرتی کئے ۔اس موقع پر سیکرٹری ہائرایجوکیشن عبداﷲ سنبل، لاہور بورڈ کے چیئرمین نصراﷲ ورک،محکمہ تعلیم اور بورڈ حکام کے علاوہ طلبا اور ان کے عزیز واقارب بھی موجودتھے ۔

Education In Pakistan © 2016