Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: لاہور

لاہور ہائیکورٹ نے نجی تعلیمی اداروں کی فیسوں اور آڈٹ شدہ اکائونٹس کی تفصیلات بھی طلب کر لیں ، سیکرٹری سکولز اور پنجاب حکومت سے جواب دینے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 16 سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے مختص رقم کا ریکارڈ 2 اکتوبر کو طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی کے روبرو چئیرمین جوڈیشل ایکٹیوزم پینل اظہر صدیق کی جانب سے دائر متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کے تحت 16سال تک کے بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے حکومت پابند ہے لیکن ابھی تک عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کے باعث نجی تعلیمی ادارے بھاری فیسیں وصول کر رہے ہیں ، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بچوں کو مفت تعلیم دینے کے قانون پر عمل درآمد کا حکم جاری کرے ۔ عدالت نے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں اور آڈٹ شدہ اکائونٹس کی تفصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سیکرٹری سکولز اور پنجاب حکومت کو بچوں کو مفت تعلیم دینے کے لیے مختص کی گئی رقم کا ریکارڈ 2 اکتوبر کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

میٹرک ، انٹر طلباءکو صرف سندیں جاری کی جائے گی: لاہور بورڈ

میٹرک ، انٹر طلباءکو صرف سندیں جاری کی جائے گی: لاہور بورڈ

میٹرک ، انٹر طلباءکو صرف سندیں جاری کی جائے گی: لاہور بورڈ

لاہور بورڈ سال 2014 ءمیں میٹرک اور انٹر کا امتحانات دینے والے امید واروں کو رزلٹ کارڈ جاری نہیںکرے گا اس سال میں امیدواروں کو صرف سندیں جاری کی جائیں گی۔ لاہور بورڈ آف انٹر مینڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سال 2014 میں وہ کسی طالبعلم کورزلٹ کارڈ جاری نہیںکرے گا ۔ بورڈ حکام کے مطابق وقت کی بچت کے لئے امیدواروں کو صرف سندیں جاری کی جائیں گی ۔ اگلی جماعت میں داخلہ لینے کے لئے امید وار لاہور بورڈ کی ویب سائٹ سے رزلٹ کا رڈ کا پرنٹ حاصل کرسکیں گے ۔ بورڈ حکام نے کہا کہ امیدواروں کو سال کی بجائے چھ ماہ میں سندیں جاری کر دی جائیں گی۔

میٹرک ، انٹر طلباءکو صرف سندیں جاری کی جائے گی: لاہور بورڈ

Education In Pakistan © 2016