Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: لئے

ضرورت مند بچوں کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع

ضرورت مند بچوں کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع

ضرورت مند بچوں کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نصابی کتب بھی مہیا کرے گی،ڈاکٹر انیلا سلمان کی گفتگو منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈاکٹر انیلا سلمان نے فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنر سکولوں کا دورہ کیا۔فیصل آباد(سٹی رپورٹر)انہوں نے طلبا کی حاضریاں چیک کیں اور معیار تعلیم کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فیصل آباد کی منتخب یونین کونسلوں میں ضرورت مند طلبا و طالبات کو اپنی پسند کے پارٹنر سکولوں میں مفت تعلیم دلانے کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع کے اگلے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس مرحلے میں فیصل آباد کے علاوہ مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کی منتخب یونین کونسلوں میں ضرورت مند بچوں کو تعلیمی واؤچر جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ان بچوں کو نصابی کتب بھی مہیا کرے گی۔

ضرورت مند بچوں کے لئے ایجوکیشن واؤچر سکیم میں توسیع

انٹرمیڈیٹ امتحانات , طلبہ کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء

انٹرمیڈیٹ امتحانات , طلبہ کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء

انٹرمیڈیٹ امتحانات , طلبہ کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء

طلبا و طالبات اپنا رول نمبر800296پر ایس ایم ایس کرکے ڈیٹ شیٹ حاصل کرسکتے ہیں،فوری طور پر ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دئیے گئےراولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے طلبا و طالبات کی سہولت کی پیش نظر ایس یم ایس سروس کا اجراء کر دیا ہے ۔اب طلبا و طالبات اپنا رول نمبر 800296پر ایس ایم ایس کر کے ڈیٹ شیٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ راولپنڈی بورڈ کے زیرِ انتظام امتحان انٹر میڈیٹ (سالانہ ) 2014ء 30اپریل سے شروع ہو رہا ہے اس سلسلہ میں تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ تمام طلبا و طالبات کو رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں۔ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر محمد ظریف نے امتحان انٹر میڈیٹ سالانہ 2014ء کے سلسلہ میں فوری طور پر ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کر دئیے ہیں۔ ضلعی سطح پر قائم کنٹرول روم کے لئے ضلع اٹک میں محسن عباس،ضلع چکوال کیلئے نغمان محمود مرزا ،ضلع جہلم کیلئے اقبال پرویز قریشی ،ضلع راولپنڈی کیلئے قاضی اکرام اللہ صفدر سے رابطہ کیاجاسکتا ہے۔ اسی طرح بورڈکمپلیکس واقع مورگاہ، نزد اٹک آئل ریفائنڈری میں بھی مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔ جس کے انچارج راجہ شبیر احمد اسسٹنٹ کنٹرولر کنڈکٹ بورڈہونگے ۔ کسی قسم کی مشکل یا معلومات کیلئے اُن کے ٹیلی فون نمبر 0515450923-24یا موبائل نمبر 03335982882پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔یا ای میل controlroombiserwp@yahoo.comپر اپنی شکا یت بھجوائی جا سکتی ہے۔

انٹرمیڈیٹ امتحانات , طلبہ کی سہولت کے لئے ایس ایم ایس سروس کا اجراء

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے لئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن کا جناح کالج میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے ایم اے اور ایم ایس سی کرنے والے بے روز گار نوجوانوں کو 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے اور یہ وظیفہ ماسٹرز کرنے والے ہر بے روز گار نوجوانون کو بغیر کسی سیاسی سفارش کے دیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے اعلیٰ تعلیم یافتہ بے روز گار نوجوانوں کے لئے ماہانہ وظیفے کا اعلان کیا ہے۔

Education In Pakistan © 2016