Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: غریبوں

چھت سے محروم غریبوں کو 50 ہزار سستے گھر بنا کر دینگے : شہباز شریف

چھت سے محروم غریبوں کو 50 ہزار سستے گھر بنا کر دینگے : شہباز شریف

 

دو سال میں25،25ہزار گھر تعمیر ہوں گے ، ترک ادارہ تکنیکی معاونت فراہم کرے گا ، کم لاگت ہائوسنگ سکیموں کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے :وزیر اعلیٰ پنجاب
دہشت گردی و انتہا پسندی کوختم کر کے دم لیں گے :اجلاس سے خطاب ،ڈاکٹر سلیم کے انتقال پر اظہار تعزیت، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین کی ملاقات لاہو)وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے حکومت ترکی کے تعاون سے غریب اور متوسط طبقے کو کم لاگت کے 50ہزار گھر بنا کر دے گی۔ اس امر کا اظہار انہوں نے پنجاب حکومت اورترکی کے ہاؤسنگ سیکٹر کے معروف ادارے کے درمیان معاہدے پر دستخط کے موقع پر کیا ۔ معاہدے کے مطابق ہاؤسنگ ڈویلپمنٹ ایڈمنسٹریشن ترکی(ٹوکی) پنجاب میں کم لاگت کے 50ہزار گھروں کی تعمیر کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کریگا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا غریب لوگوں کیلئے کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں کا فقدان ہے ،اب ہمیں کم لاگت ہاؤسنگ سکیموں پر توجہ دینی ہے اوربے گھر افراد کو چھت کی فراہمی کیلئے سستی سکیموں کو تیزرفتاری سے آگے بڑھانا ہے ۔ انہوں نے کہا دو سال میں 25،25 ہزار گھر تعمیر کر کے پاکستانیوں کو فراہم کرینگے ۔ وزیر اعلیٰ نے ترکی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ترکی کے کامیاب ہائوسنگ پراجیکٹس کے ماڈل کو اپنایا جائیگا۔ ترک حکومت کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری معاونت کیلئے اپنے ادارے کو بھیجا ۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی اور انتہا پسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر حد تک جائینگے ،کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں کا پوری قوت سے قلع قمع کیا جائیگا اور دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتنے کیلئے مخصوص مائنڈ سیٹ کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔وزیر اعلیٰ نے حکام کو کالعدم تنظیموں کیخلاف کارروائی میں تسلسل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں ،مذہبی منافرت پر مبنی لٹریچر کی اشاعت اور تقسیم کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے ۔دریں اثنا وزیر اعلیٰ پنجاب سے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز بورڈ کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود حیات نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا یہ سال ملک میں حقیقی امن کی بحالی کا سال ہوگا ، پاکستان کو محفوظ اور پر امن بنانے کیلئے پاک افواج نے بہادری کی نئی تاریخ رقم کی ہے ۔مزید برآں وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے عالمی شہرت یافتہ ماہر طبعیات اور پنجاب یونیورسٹی کے سابق ڈین فیکلٹی آف سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

Education In Pakistan © 2016