Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: طلباء و طالبات کیلئے مفت لیپ ٹاپ کے بعد اب انٹرنیٹ بھی مفت

طلباء و طالبات کیلئے مفت لیپ ٹاپ کے بعد اب انٹرنیٹ بھی مفت

طلباء و طالبات کیلئے مفت لیپ ٹاپ کے بعد اب انٹرنیٹ بھی مفت

وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے ذریعے لاکھوں طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کئے جا چکے ہیں اور اب اس کے ساتھ ان طلباء کیلئے مفت تھری جی انٹرنیٹ کی سہولت بھی مہیا کرنے فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس مقصد کیلئے سیلولر کمپنی زونگ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معاہدے کے تحت وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے ایک لاکھ طلباءکو مفت تھری جی ڈونگل بھی مہیا کی جائیں گی جن کے ذریعے وہ ابتدائی تین ماہ بالکل مفت انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے تاہم اس کے بعد کمپنی کے پیکیجز کے حساب سے قیمت ادا کرنا ہو گی۔

ایچ ای سی اور زونگ نے معاہدہ طے پانے کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ ملک بھر کے طلباءطالبات کو بہترین انٹرنیٹ کی سروس مہیا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ تعلیمی میدان میں اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔

اس معاہدے کے تحت تھری جی ڈونگل حاصل کرنے والے طلباءملک بھر میں کہیں بھی اور کسی بھی وقت ایچ ای سی کی ڈیجیٹل لائبری تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے جو اس سے قبل صرف مخصوص یونیورسٹیوں کے طلباء استعمال کرتے رہے ہیں۔

زونگ اس معاہدے کی کامیابی اور لاکھوں طلباء کو انٹرنیٹ سروس تک مفت رسائی کیلئے ایچ ای سی کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

Education In Pakistan © 2016