Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: شہباز شریف کی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا تیسرامرحلہ شروع

شہباز شریف کی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا تیسرامرحلہ شروع

شہباز شریف کی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا تیسرامرحلہ شروع

 

شہباز شریف کی طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کا تیسرامرحلہ شروع

LAPTOP SCHEME
وزیرایکسائز وٹیکسیشن ، خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے ہوم اکنامکس کالج گلبرگ میں279طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرکے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی طلبہ کیلئے 1لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز کر دیاہے ۔انہوں نے کہا کہ اب میٹرک کے امتحان میں 78فیصد اور زیادہ نمبر حاصل کرنے والوں کو بھی اس سکیم میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو حصول تعلیم کے لئے جدید سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں اور میرٹ پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا پروگرام جاری رہے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہوم اکنامکس کالج گلبرگ میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کے تیسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پولیس کے ایک دستے نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والی طالبات کو سلامی دی۔ پولیس بینڈ بھی اس تقریب میں موجود تھا۔ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ چھ سال کے دوران شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ بتدریج بڑھایاہے اور تعلیم کے لئے مختص بجٹ 274ارب روپے کل بجٹ کا 26.25فیصد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہونہار طلبہ کو سولر لیمپ فراہم کرنے کا پروگرام بھی جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2016 تک صوبے کے تمام بچوں کا سکولوں میں داخلہ یقینی بنایا جائے گا۔
Education In Pakistan © 2016