Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: شہباز شریف کا ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ 2 سے بڑھا کر 4 ارب کرنیکا اعلان

شہباز شریف کا ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ 2 سے بڑھا کر 4 ارب کرنیکا اعلان

شہباز شریف کا ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ 2 سے بڑھا کر 4 ارب کرنیکا اعلان

ہر بچے کوتعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ، اگلے سال 2لاکھ ذہین طلبا کو وظائف دینگے :وزیراعلیٰ

پروگرام میں سندھ ، بلوچستان، پختونخوا،آزاد کشمیر،فاٹااور بلتستان کے طلبا کو بھی شامل کیاگیا :ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب لوزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈکی سالانہ رقم2ارب سے بڑھا کر 4ارب روپے کرنیکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ایک سال میں فنڈ کے تحت2لاکھ مستحق اور ذہین طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جائینگے ۔وزیراعلیٰ نے پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت فاٹا سے تعلق رکھنے والے ذہین طلبا و طالبات کومیرٹ کی بنیاد پر ایم ایس سی کی تعلیم کیلئے سکالرشپ دینے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ قوم کے بیٹے اوربیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کی غرض سے وسائل کی فراہمی اخراجات نہیں بلکہ قوم کے روشن مستقبل کیلئے سود مند سرمایہ کاری ہے اور جب تک ملک کے ہر بچے اوربچی کوتعلیم کے زیور سے آراستہ نہیں کرلیتے تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے اس امر کااعلان گزشتہ روز ایوان اقبال میں پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے زیر اہتمام 1لاکھ طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف کی فراہمی کا ہدف مکمل ہونے پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ کے تحت 1لاکھ غریب خاندانوں کے ذہین بچوں اوربچیوں کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے میرٹ کی بنیاد پر وظائف دیئے گئے ہیں اوراگلے ایک برس میں ایک لاکھ مزید مستحق اورذہین طلباو طالبات کو تعلیمی وظائف دیئے جائینگے ،جس کیلئے تعلیمی فنڈکا سالانہ حجم 2ارب روپے سے بڑھا کر4ارب روپے کیاجارہا ہے ۔انہوں نے کہا وظائف کی فراہمی کے اس پروگرام میں نہ صرف پنجاب بلکہ سندھ ، بلوچستان،خیبر پختونخوا،آزاد کشمیر،فاٹااورگلگت بلتستان کے کم وسیلہ مگر محنتی و قابل طلباو طالبات کو شامل کیاگیا ہے ،جس سے قومی یکجہتی کو فروغ مل رہا ہے ۔ پاکستان کی تمام اکائیاں ترقی کرینگی تو تب ہی پاکستان ترقی کریگااوراسی مقصد کے پیش نظرپنجاب کے تعلیمی پروگراموں میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا پنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈنے مشکل ترین حالات میں ہتھیار نہ ڈالنے والے قوم کے قابل بیٹے اور بیٹیوں کیلئے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھولے ہیں اور آج کی پر وقار تقریب اشرافیہ کے بچوں کی توقیر کیلئے نہیں بلکہ محنت کی عظمت کو سلام کرنے کیلئے منعقد کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا پاکستان وسائل سے مالا مال ہے ،جفا کش کسان ا ور محنتی قوم ہونے کے باوجود پاکستان آج بھی ترقی کے لحاظ سے پیچھے ہے ،جو ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہاوزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں ہم نے ترقی کا سفر شروع کردیا ہے ۔پیف سکالرز کے ذریعے یہ کارواں آگے بڑھے گا ہم اپنی منزل ضرور حاصل کرینگے ۔انہوں نے کہا ہمیں دوستوں کی محبت سے دی جانیوالی غیر مشروط امداد تو قبول ہے لیکن مشروط امداد قطعا قبول نہیں ۔قبل ازیں وائس چیئرمین پیف ڈاکٹر امجد ثاقب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج تاریخی دن ہے جب پیف کے تحت 1لاکھ سکالرز شپ کا ہدف حاصل کرلیاگیاہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ راولپنڈی سمیت پنجاب بھر میں انسداد ڈینگی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے اورعوام کو ڈینگی کے مرض سے بچانے کیلئے ہر وہ اقدام کیا جائے جو انسانی بس میں ہے ۔ ان ڈور سرویلنس پر خصوصی توجہ دی جائے اورانسداد ڈینگی کیلئے کئے جانیوالے تمام اقدامات کی موثر مانیٹرنگ کی جائے ۔سول سیکرٹریٹ لاہور اور راولپنڈی کے کمشنر آفس میں ویڈیو کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا راولپنڈی میں ڈینگی کے مرض کو کنٹرول کرنے کیلئے موثر انتظامات انتہائی ضروری ہیں۔ راولپنڈی میں وضع کردہ طریقہ کار پر مکمل عملدرآمد کیا جاتا تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی۔ انہوں نے کہا انسداد ڈینگی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات میں کوئی غفلت یا کوتاہی کسی قیمت پر قبول نہیں۔

 

Education In Pakistan © 2016