Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: شخصیات

پہلی سے چوتھی جماعت کا نصاب تبدیل، قومی شخصیات پر مبنی اسباق شامل

پہلی سے چوتھی جماعت کا نصاب تبدیل، قومی شخصیات پر مبنی اسباق شامل

پہلی سے چوتھی جماعت کا نصاب تبدیل، قومی شخصیات پر مبنی اسباق شامل

شہیدبینظیربھٹو،ارفع کریم،عبدالستارایدھی،جی ایم سید،کیپٹن کرنل شیر خان شہید،ملالہ یوسف زئی کے اسباق پر مبنی کتب نئے تعلیمی سال پر طلبا کو فراہم کی جائیں گی۔ ل

کراچی: محکمہ تعلیم نے پہلی سے چوتھی جماعت کے پرائمری نصاب میں تبدیلی کرتے ہوئے موجودہ اور ماضی قریب کی معروف پاکستانی شخصیات کو قومی ہیرو کے طور پر نصاب میں شامل کرلیا ہے، نصاب میں مختلف شعبوں میں اپنا نام پیداکرنے والے کم عمرافراد بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی شخصیات کے طور پر پرائمری سطح کے نصاب میں شامل کی جانے والی موجودہ شخصیات میں ملالہ یوسف زئی، جنوبی وزیرستان کی اسکوائش کھلاڑی ماریہ طور اور عبدالستارایدھی کو نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ماضی قریب کی شخصیات میں مسلم دنیا کی پہلی وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے سابق چیئرپرسن شہید محترمہ بینظیربھٹواور9 سال کی عمرمیں مائیکروسوفٹ کی سرٹیفائیڈ پروفیشنل کااعزاز حاصل کرنے والی آئی ٹی ماہر ارفع کریم شامل ہیں، نصاب میں جی ایم سید ، خاتون نصرت ہارون اورکارگل کے محاذ پر نشان حیدرحاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان،13ویں صدی عیسوی کے معروف فارسی شاعر شیخ سعدی کے علاوہ مذہبی شخصیات کے طور پر خلفائے راشدین میں خلفیہ سوئم حضرت عثمان غنیؓ اورخلیفہ چہارم حضرت علیؓ کے علاوہ حضوراکرمؐؐ کی صاحبزادی حضرت فاطمہ زہرا ؓ کے بارے میں اسباق اور مضامین نصاب کا حصہ ہوں گے۔

پہلی سے چوتھی جماعت کا نصاب تبدیل، قومی شخصیات پر مبنی اسباق شامل

Education In Pakistan © 2016