Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: سیکٹر

لیپ ٹیپ کی تقسیم نجی سیکٹر کو دوبارہ نظرانداز کرنے کا منصوبہ

لیپ ٹیپ کی تقسیم نجی سیکٹر کو دوبارہ نظرانداز کرنے کا منصوبہ

لیپ ٹیپ کی تقسیم نجی سیکٹر کو دوبارہ نظرانداز کرنے کا منصوبہ

آ ئندہ ہفتہ میں ای ڈی اوز ایجو کیشن کو طلبا کی لسٹیں مر تب کر نے کے احکامات اور پا لیسی بریفنگ دی جا ئیگی،محکمہ تعلیم سرکاری سکولوں تک سکیم محدود رکھنا چا ہتا ہے :ذرائعلا ہور :محکمہ تعلیم کے حکام نے نویں اور دسویں جماعت کے ہونہار طلبہ وطا لبات کو لیپ ٹا پ دینے کے مجوزہ پروگرام میں نجی سیکٹر کو دوبارہ نظر انداز کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ دوسری طر ف تعلیمی حلقے پنجاب حکومت سے مطا لبہ کر رہے ہیں کہ اس بار نجی سیکٹر کو محروم نہ رکھا جائے کیو نکہ کئی سا لو ں سے نو یں اور دسویں کے پو زیشن ہو لڈرز میں نجی سیکٹر آگے آرہا ہے ۔ تفصیل کے مطا بق محکمہ تعلیم میں نو کر شا ہی پنجاب حکومت کے ایک لا کھ طا لبعلمو ں کو لیپ ٹا پ دینے کے معا ملے پر نجی سیکٹر کو دو بارہ نظر انداز کر نے کا منصو بہ بنا رہی ہے اور گورنمنٹ سطح پر ابھی تک جو بھی پیش رفت ہو ئی ہے اس کے مطا بق نو کر شا ہی لیپ ٹا پ صرف سرکاری سکولوں کے طا لبعلموں کو دینے کے بارے میں سوچ رہی ہے ۔ محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطا بق پنجاب کے تما م اضلاع سے پو زیشن ہو لڈرز اور نما یا ں طا لبعلمو ں کے کوائف جمع کر نے کے حوالے سے کام کا آ غا ز کیا جا رہا ہے اور آئندہ ہفتہ میں تما م اضلاع کے ای ڈی اوز ایجو کیشن کو طلبا کی لسٹیں مر تب کر نے کے احکامات اور پا لیسی کے بارے میں بریف کیا جا ئے گا ۔ ذرائع کے مطا بق محکمہ تعلیم وزیر اعلیٰ سیکرٹر یٹ سے ہدایات لئے بغیر اپنے طور پر سرکاری سکولوں کے بچوں کے لئے ہی لیپ ٹا پ سکیم محدود رکھنا چا ہتا ہے ۔پنجا ب پرا ئیویٹ سکو لزسے وابستہ افراد نے کہا کہ پوزیشنیں حا صل کر نے والے نجی سیکٹر کے طا لبعلم بھی اس ملک کے شہری ہیں اور ان کے ساتھ امتیا زی سلو ک نہیں کر نا چا ہئے ۔

لیپ ٹیپ کی تقسیم نجی سیکٹر کو دوبارہ نظرانداز کرنے کا منصوبہ

Education In Pakistan © 2016