Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع

سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں گیارہ دن کی توسیع کا نوٹفیکشن جاری کر دیا گیا جبکہ پنجاب سمیت وفاقی تعلیمی ادارے اب بارہ جنوری کو کھلیں گے۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری تعلیم نے سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں 11جنوری تک توسیع کی سمری وزیرتعلیم کو بھیجی تھی۔ وزیر تعلیم کی منظوری کے بعد موسم سرما کی تعطیلات میں گیارہ دن اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل محکمہ تعلیم نے 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا علان کیا تھا۔ چیف سیکریٹری تعلیم نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر تعطیلات میں اضافے کی سمری بھیجی تھی۔ دوسری طرف موسم سرما کی تعطیلات میں گیارہ جنوری 2015 تک توسیع کے بعد پنجاب سمیت وفاقی تعلیمی ادارے اب 12جنوری کو کھلیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس قبل وفاقی تعلیمی ادارے یکم جنوری کو کھلنا تھے۔

Education In Pakistan © 2016