Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: سرگودھا یونیورسٹی نے بی اے کے نتائج کا اعلان کرد یا،66فیصد امیدوار ناکام

سرگودھا یونیورسٹی نے بی اے کے نتائج کا اعلان کرد یا،66فیصد امیدوار ناکام

سرگودھا یونیورسٹی نے بی اے کے نتائج کا اعلان کرد یا،66فیصد امیدوار ناکام

کل 25007امیدواروں میں سے 8516 کامیاب قرار پائے ،سیاسی دبائو ، نقل اور بوٹی مافیا پر قابو پا چکے ہیں ، وی سی ڈاکٹر اکرم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام بی اے ،بی ایس سی پہلے سالانہ امتحان 2014ء کے نتائج کا اعلان کرد یا گیا ہے ۔ امتحان میں کُل25007امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 8516امیدواران کامیاب ہوئے ہیں ۔اس طرح کامیابی کا مجموعی تناسب34.11فی صد رہا ہے ۔بی اے کے امتحان میں کُل19819امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 6450 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ بی اے میں کامیابی کا تناسب 32.60 فی صد رہا ہے جبکہ بی ایس سی کے امتحان میں مجموعی طور پر5188امیدوارشریک ہوئے جن میں سے 2066کامیاب قرار پائے ہیں اس طرح بی ایس سی میں کامیابی کاتناسب 39.93 فی صد رہا ہے مذکورہ امتحان میں11294طلباء اور13713طالبات نے حصہ لیا جن کی کامیابی کا تناسب بالترتیب 26.29فی صد اور40.55فی صد رہا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ شعبہ امتحانات سیاسی دباؤ ،نقل،بوٹی مافیا پر قابو پانے کے بعد اپنے تمام فرائض بھرپور اور احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے ۔ یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Education In Pakistan © 2016