Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: ساڑھے7ہزاراساتذہ کولیپ ٹاپ دینےکافیصلہ فہرستوں کی تیاری شروع

ساڑھے7ہزاراساتذہ کولیپ ٹاپ دینےکافیصلہ فہرستوں کی تیاری شروع

ساڑھے7ہزاراساتذہ کولیپ ٹاپ دینےکافیصلہ فہرستوں کی تیاری شروع

ہائیرسیکنڈری اور ہائی سکولوں کے جو اساتذہ ریگولر اور کنٹریکٹ پر پڑھارہے ہیں وہ لیپ ٹاپ کے حق دار ہونگے ، ڈیپوٹیشن پر جانے والے اور فارن نیشنلٹی رکھنے والے اساتذہ اس سکیم سے استفادہ نہیں کرسکیں گے

راولپنڈی  صوبائی حکومت نے راولپنڈی ضلع کے مرد وخواتین اساتذہ کو لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیاہے ،پہلے مرحلہ میں385ہائیرسیکنڈری اور ہائی سکولوں کے 7515اساتذہ کوقرعہ اندازی کے ذریعے لیپ ٹاپ دیئے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلہ میں ہائی ،مڈل اور پرائمری سکولوں کے اساتذہ اس سکیم سے مستفید ہوں گے ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے طریقہ کار طے کر لیا، کنٹریکٹ اساتذہ بھی اس سکیم سے مستفید ہونگے ، حکومت پنجاب نے طلباوطالبات کے ساتھ ساتھ صوبے بھر کے اساتذہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کے لیے جو طریقہ کار طے کیاہے اس میں کہاگیاہے کہ جو اساتذہ ریگولر اور کنٹریکٹ پر پڑھارہے ہیں وہ لیپ ٹاپ کے حق دار ہونگے لیکن ڈیپوٹیشن پر جانے والے اساتذہ اس سکیم سے استفادہ نہیں کرسکیں گے ، اسی طرح جن اساتذہ کی فارن نیشنلٹی ہے وہ بھی لیپ ٹاپ لینے کے اہل نہیں ہونگے ، اس ضمن میں محکمہ تعلیم راولپنڈی نے لیپ ٹاپ دینے کیلئے ہائیرسیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کی فہرستیں مرتب کرنے کیلئے ہوم ورک شروع کردیا۔

Education In Pakistan © 2016