Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: دہشتگردی سے بچاؤ اسکولوں میں سول ڈیفنس تربیتی پروگرام شروع

دہشتگردی سے بچاؤ اسکولوں میں سول ڈیفنس تربیتی پروگرام شروع

دہشتگردی سے بچاؤ اسکولوں میں سول ڈیفنس تربیتی پروگرام شروع

کمشنر کراچی یوتھ ٹیم پروگرام پرعملدرآمد کے تحت مجموعی طور پر10ہزار بچوں کو تر بیت دی جا ئے گی ، 1200 بچوں کو تربیت دی جاچکی،کمشنر کو بریفنگ

قدرتی آفات کی صورت میں ہنگامی اقدامات ،آگ بجھانے کے آلے کے استعمال اور فوری طبی امداد کی تربیت کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کی ہیں،شعیب صدیقی کراچی (اسٹاف رپورٹر) دہشت گردی سے بچاؤ کیلئے ماہرین کی مدد سے کراچی کے اسکولوں میں سول ڈیفنس تربیتی پروگرام شروع کردیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی ہدایت پر کمشنر کراچی یوتھ ٹیم نے تربیتی پروگرام پرعملدرآمد شروع کر دیا ہے جس میں بچوں کو دہشت گردی سے بچاؤ کے طریقوں سے آگاہی دی جارہی ہے ۔ پروگرام کے تحت کراچی کے اسکولوں کے 10 ہزار بچوں کو سول ڈیفنس کی تر بیت دی جائے گی۔ اب تک 1200 بچوں کو تربیت دی جاچکی ہے۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات کی صورت میں محفوظ رہنے ،آگ بجھانے کے آلے کے استعمال اور فوری طبی امداد دینے کی تربیت دی جا ئے گی۔ کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی زیر صدارت ایک اجلا س میں کمشنر کراچی یو تھ ٹیم کی جانب سے اسکولوں کے بچوں کے لیے شروع کیے جانے والے سول ڈیفنس پروگرام کا جا ئزہ لیا گیا ۔کمشنر نے کہا کہ اسکولوں میں دہشت گردی کے خطرات سے بچاؤ کیلئے حکومت موثر کوششیں کر رہی ہے ۔ تمام اسکولوں کی فہرست تیا ر کر لی گئی ہے ۔منتظمین سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کی حفاظت کے لیے ضروری اقدامات کریں اور اسکولوں میں سیکیورٹی کے تقاضے پورے کریں۔ کمشنر کراچی یو تھ ٹیم کی کو آرڈی نیٹر شا زیہ مر زا نے بتایا کہ پروگرام پر بتدریج عملدرآمد کے تحت نجی اور سرکاری اسکولوں کے دس ہزار بچوں کو سول ڈیفنس کی تر بیت دی جا ئے گی۔جن اسکولوں میں تربیت دی جا رہی ہے ان کے سیفٹی نقشے تیا ر کیے جا رہے ہیں۔ تربیتی پروگرام میں کمشنر یوتھ ٹیم کے دس رضاکار اور ماہرین تربیتی پروگرام میں شامل ہیں ۔ ماہر ڈاکٹر سعید منہا س نے رضاکاروں کی تربیت کی ہے ۔اب تک مختلف اسکولوں محمد شفیع ایجوکیشنل اسکول شیر شاہ ، جمشید احمد اسکول، ہجرت کالونی،منزل اسکول باتھ آئی لینڈ کے 1200 بچوں کو تربیت دی جاچکی ہے ۔ کمشنر کراچی یو تھ ٹیم نے میڈیا ماہرین کے تعاون سے ایک تربیتی فلم بھی تیار کی ہے جو حفاظتی اصولوں کو سمجھانے کیلئے دکھا ئی جا تی ہے۔ اجلاس میں یو تھ ٹیم کے لیڈر طارق،ردار اور ثروت نے بھی شرکت کی۔

 

Education In Pakistan © 2016