Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: حساس

میٹرک امتحانات 3لاکھ 25ہزار طلبا کیلئے 295امتحانی مراکز قائم,133 حساس قرار

میٹرک امتحانات 3لاکھ 25ہزار طلبا کیلئے 295امتحانی مراکز قائم,133 حساس قرار

میٹرک امتحانات 3لاکھ 25ہزار طلبا کیلئے 295امتحانی مراکز قائم,133 حساس قرار

157امتحانی مراکز طلبہ اور 138طالبات کیلئے مختص، مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ،موبائل فون لانے پر پابندی،ایک مرکز سینٹرل جیل میں قائم

19اسپیشل ویجی لینس ٹیمیں تشکیل ، وزیر اعلیٰ ہائوس کی قائم کردہ ٹیمیں ،ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز اور ڈائریکٹر اسکولز کراچی کی ٹیمیں بھی دورہ کریں گی،پریس کانفرنس کراچی(اسٹاف رپورٹر)میٹرک کے امتحانات میں 3لاکھ 25ہزار طلبا کے لیے 295امتحانی مراکز قائم کردیے گئے ہیں جن میں سے 133کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت2 اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات میں 3لاکھ 25ہزار طلبا شرکت کریں گے ، طلبا کے لیے 295 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 157طلبہ اور 138 طالبات کے لیے مختص ہیں، 5مراکز سرکاری کالجوں میں بنائے گئے ہیں۔ ان میں سے 133مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے جن میں 76طلبہ اور 57طالبات کے مراکز شامل ہیں۔چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین نے سیکریٹری حور مظہر اورنا ظم امتحانات نعمان احسن کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ امتحانات کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، میٹرک سائنس کے امتحانات میں 1لاکھ 37ہزار 7سو 8طلبا شریک ہوں گے جن میں 76ہزار 7سو 1طلبہ اور 61ہزار 7 طالبات شامل ہیں ، اسی طرح نویں سائنس گروپ میں 1لاکھ 36ہزار 75طلبہ شریک ہوں گے جن میں 74ہزار 9سو37طلبہ اور 61ہزار1سو 38طالبات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دسویں جماعت جنرل گروپ ریگولر میں 14ہزار 6سو 74طلبہ شریک ہوں گے جن میں 4058طلبہ اور 10ہزار 616طالبات شامل ہیں،نویں جنرل گروپ ریگولر کے امتحانات میں 18ہزار 239طلبا شریک ہوں گے جن میں 4356طلبہ اور 13ہزار 883طالبات شامل ہیں، نویں اور دسویں جنرل گروپ (پرائیویٹ )کے امتحان میں 17ہزار 569طلبا شریک ہوں گے جن میں 11ہزار 176طلبہ اور 6393 طالبات شامل ہیں۔ چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ سائنس کالج، اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج، لیاقت ڈگری کالج، جامیہ ملیہ کالج اور گلشن گرلز کالج میں امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جب کہ کراچی کے 18ٹاؤنز میں 47اضافی تعلیمی اداروں کو تعلیمی مراکز بنایا گیا ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں امتحانی سینٹرز میں تبدیل ہوجائیں گے، ایک امتحانی مرکز سینٹرل جیل میں بھی بنایا گیا ہے، امتحانات میں 19 اسپیشل ویجی لینس ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو مراکز کا دورہ کریں گی جب کہ وزیر اعلیٰ ہائوس کی قائم کردہ ٹیمیں، ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ اسکولز اور ڈائریکٹر اسکولز کراچی کی ٹیمیں بھی دورہ کریں گی۔ بورڈ میں ایک ایگزامنیشن سیل بھی بنایا گیا ہے۔چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے ’’کے الیکٹر ک‘‘ کو خط لکھا گیا ہے۔ امتحانی مراکز میں دفعہ 144لگادی گئی ہے،مراکز میں طلبا کے موبائل لانے پر پابندی ہوگی۔

میٹرک امتحانات 3لاکھ 25ہزار طلبا کیلئے 295امتحانی مراکز قائم,133 حساس قرار

Education In Pakistan © 2016