Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: تقرریوں کا اختیار پنجاب حکومت کے پاس ہوگا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ,تقرریوں کا اختیار پنجاب حکومت کے پاس ہوگا

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز قائم کرنے کا فیصلہ,تقرریوں کا اختیار پنجاب حکومت کے پاس ہوگا

ضلعی حکومتوں کے ماتحت تمام ادارے ،افسران،ملازمین ،اثاثہ جات اور ان محکموں کے تمام تر وسائل اتھارٹیز کے پاس چلے جائیں گے ،بلدیاتی ممبران کا کردار محدود کردیا گیا ،چیئر مین اور وائس چیئرمین ٹیکنوکریٹس ممبران میں سے ہونگے‘نوٹیفکیشن جاری

لاہور پنجاب ڈسٹرکٹ اتھارٹیز رولز2015 کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ان قوانین کے تحت پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ2013 کی روشنی میں محکمہ بلدیات و قانون نے رولز کو حتمی شکل دے دی جس کے بعد نوٹیفکیشن کا اجرا کیا گیا ہے ۔عوامی اعتراضات کی تاریخ ختم ہونے کے بعد اب گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ان قوانین کا صوبہ بھر میں اجرا کر دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کی تقرریوں کا اختیار پنجاب حکومت نے اپنے پاس رکھا ہے جو ٹیکنوکریٹس ممبران میں سے ہونگے ۔اتھارٹیز کے ممبران لوکل کونسلوں کے ایوان سے بھی نامزد کئے جائیں گے جن کی تعداد کاتعین ضلع کی آبادی کے حساب سے ہو گا۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اور ہیلتھ اتھارٹیز کے قیام کے بعد ضلعی حکومتوں کے ماتحت تمام ادارے ،افسران،ملازمین ،اثاثہ جات اور ان محکموں کے تمام تر وسائل اتھارٹیز کے پاس چلے جائیں گے ۔پنجاب ڈسٹرکٹ اتھارٹیز (کمپوزیشن) رولز2015 کے مطابق30ہزار کی آبادی والی لوکل گورنمنٹ سے ممبران کی تعداد2ہوگی۔30ہزار سے زائد اور ایک لاکھ آبادی 4 ممبران ،ایک لاکھ سے دو لاکھ40ہزار والی لوکل کونسل کے ایوان سے 6ممبران،دو لاکھ40ہزار سے 4لاکھ60ہزار آبادی والی لوکل کونسل سے 8ممبران،چار لاکھ60ہزار سے سات لاکھ80ہزار آبادی10جبکہ آبادی کے حساب سے سات لاکھ80ہزار سے زائد آبادی کے حامل شہر کی لوکل کونسل سے 12ممبران کو ایوان کی منظوری سے اتھارٹیز کے ممبر کے لیے نامزد کیا جا سکے گا۔چیف ایگزیکٹو آفیسرز،سیکرٹری اور ٹیکنو کریٹس ممبران کی نامزدگی و تقرری صوبائی حکومت کرے گی۔بلدیاتی نمائندوں میں سے لیے گئے ممبران کا کردار محدود رکھا گیا ہے ۔صوبائی حکومت کے پاس براہ راست بھی ممبران کی نامزگیوں کا اختیار رکھا گیا ہے ۔

 

Education In Pakistan © 2016