Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: بلوچستان میں مزید تین سے چارہزار اساتذہ این ٹی ایس کے تحت بھرتی کئے جائیں گے، سیکرٹری تعلیم بلوچستان

بلوچستان میں مزید تین سے چارہزار اساتذہ این ٹی ایس کے تحت بھرتی کئے جائیں گے، سیکرٹری تعلیم بلوچستان

بلوچستان میں مزید تین سے چارہزار اساتذہ این ٹی ایس کے تحت بھرتی کئے جائیں گے، سیکرٹری تعلیم بلوچستان

سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالصبورکاکڑ نے کہاہے کہ بلوچستان میں مزید تین سے چارہزار اساتذہ این ٹی ایس کے تحت بھرتی کئے جائیں گے حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح تعلیم کا فروغ ہے اورہماری کوشش ہے کہ بلوچستان میں معیارتعلیم بہترہوNTSنے اس بار سست روی سے کام کیا آئندہ بھی اساتذہ کی بھرتی خالصتاًمیرٹ پر ہی ہوگی لسبیلہ میں دوسرے اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور یہ کمیٹی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی تاکہ مقامی اساتذہ کی حق تلفی نہ ہوان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ہائی اسکول اوتھل میں این ٹی ایس نے تحت بھرتی ہونے والے 219میل وفیمیل ٹیچرز میں تقرری کے احکامات دینے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری تعلیم اسفند یارکاکٹر،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید عبدالوحید شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے سیکرٹری تعلیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کانصب العین ہے کہ میرٹ کے مطابق اساتذہ بھرتی کئے جائیں اور سفارشی کلچرکا خاتمہ ہوکیونکہ ماضی میں اساتذہ کی بھرتی میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئیں عبدالصبورکاکڑنے کہاکہ این ٹی ایس کے ذریعے اہل نوجوان آگے آئیں گے اس بار این ٹی ایس کی بھرتی میں تاخیرہوئی لیکن آئندہ ہماری حتی المقدور کوشش ہوگی کہ این ٹی ایس کے نتائج جلد سامنے آئیں اور سست روی نہ ہوانہوں نے کہا کہ جلد ہی تین سے چار ہزار اساتذہ بلوچستان میں بھرتی کئے جائیں گے تاکہ بلوچستان میں معیار تعلیم بہتری کی جانب گامزن ہوسیکرٹری تعلیم نے کہا کہ آئندہ بھی اسی طرح ہرضلع میں مقامی ٹیچرز میرٹ پربھرتی کئے جائیں گے انہوں نے این ٹی ایس نے تحت نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ علاقائی اور صوبائی سطح پر جہالت کے اندھیرے ختم کرکے علم کی روشنی پھیلانے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں کیونکہ ہمارا مستقبل کوالٹی ایجوکیشن سے وابستہ ہے اورہم طلباء4 وطالبات کو معیاری تعلیم دیکر ہی ملک کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑاکرسکتے ہیں۔

Education In Pakistan © 2016