Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: ایچ ای سی نے ڈگری لینے کیلئے لیپ ٹاپ دکھانا لازمی قراردیدیا

ایچ ای سی نے ڈگری لینے کیلئے لیپ ٹاپ دکھانا لازمی قراردیدیا

ایچ ای سی نے ڈگری لینے کیلئے لیپ ٹاپ دکھانا لازمی قراردیدیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ کیلئے ڈگری لینے سے پہلے وزیر اعظم اسکیم کے تحت لیا گیا لیپ ٹاپ دیکھانا لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیپ ٹاپ نہ دکھانے والے طلبہ کو ڈگری نہیں دی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیر کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت دیئے گئے لیپ ٹاپ کی انٹرنیٹ پر سرعام فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈگری لینے سے پہلے لیپ ٹاپ دیکھانا لازمی قرار دے دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈگری لینے سے پہلے اگر لیپ ٹاپ لینے والے طلباء نے لیپ ٹاپ نہ دیکھایا تو انہیں ڈگری جاری نہیں کی جائے گی اور اگر کسی کا لیپ ٹاپ چوری یا چھین لیا جاتا ہے تو وہ اس کی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائے اور ڈگری لینے سے پہلے وہ ایف آئی آر کی کاپی دیکھائی جائے۔

Education In Pakistan © 2016