Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Tag: احمد

وزیراعظم نے مختار احمد کو چیرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے مختار احمد کو چیرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وزیراعظم نے مختار احمد کو چیرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

10171839_10152163692655528_6889192853716916761_n

 

 وزیر اعظم نواز شریف نے مختار احمد کو چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

عدالتی حکم کے باوجود چیرمین ایچ ای سی کی تعیناتی نہ ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے گزشتہ روز سیکریٹری تعلیم احمد حسن کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا، سماعت کے دوران سیکریٹری تعلیم نے عدالت کو بتایا کہ چیرمین کی تعیناتی کے لئے سمری وزیر اعظم کو بھجوادی گئی تھی لیکن انہوں نے سمری مسترد کرتے ہوئے نئی سرچ کمیٹی تشکیل دے دی جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ایچ ای سی جیسا اہم ادارہ غیر واضح پالیسی پر چل رہا ہے اور حکومتی یقین دہانی کے باوجود چیرمین کی عدم تقرری عدالت کے منہ پر طمانچہ ہے، تعلیم کے سب سے بڑے ادارے کے ساتھ ایسا سلوک ہورہا ہے تو دیگر اداروں کا کیا حال ہوگا۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا کہنا تھا کہ بہتر ہے کہ حکومت اگلے 15 روز میں چیرمین ایچ ای سی تعینات کردے ورنہ وزرا کی لڑائی کا پنڈورا باکس عدالت میں کھلے گا اور پھر کئی پردہ نشینوں کے نام سامنے آئیں گے جس کے بعد عدالت کے حکم پر وزیر اعظم نے اب مختار احمد کو چیرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے

وزیراعظم نے مختار احمد کو چیرمین ایچ ای سی تعینات کرنے کی منظوری دیدی

Education In Pakistan © 2016