لیپ ٹاپ کے بعدپنجاب کے طلبہ کواب ملیں گے ٹیبلٹس
لاہور میں وزیراعلٰی شہباز شریف نے ارفع کریم سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک میں پنجاب انفار میشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے ای۔ لرننگ پروگرام کاافتتاح کیا۔
وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ساڑھے 8ارب روپے کے دو لاکھ 10ہزار لیپ ٹاپ ہونہار طلباء میں تقسیم کئے گئے جبکہ رواں برس اسکولوں کے طلبا و طالبات کو ٹیبلٹس فراہم کیئے جائے گے اور ساتھہ ساتھہ لیپ ٹاپ سکیم بھی جاری رہے گی۔
تقریب میں وزیراعلٰی شہباز شریف نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبا و طلبات کے لئے سائنس کی کتابیں آن لائن دستیاب ہوں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں اس کا دائرہ کار پانچویں، آٹھویں اور بارہویں جماعت تک بڑھائے جائے گا
ای لرننگ کے شاندار پروگرام کے تحت طلبا وطالبات کو مفت نصابی کتب اور متعلقہ تعلیمی مواد تک رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس پروگرام سے طلبا و طالبات تعلیمی اداروں اور گھر میں بھی بغیر کسی فیس کے نصابی کتب اور متعلقہ مواد سے فائدہ ا ٹھا سکیں گے۔
یادرہے کہ شمالی اوروسطی پنجاب پاکستان کے وہ علاقے ہیں جہاں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعدادسب سے ذیادہ ہے۔اسی کے پیش نظرتوقع کی جا رہی ہے کہ مذکورہ سرگرمی سے طلبہ وطالبات کووسیع معلومات تک رسائی میں سہولت ہوگی۔
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
« Sep | ||||||
1 | ||||||
2 | 3 | 4 | 5 | 6 | 7 | 8 |
9 | 10 | 11 | 12 | 13 | 14 | 15 |
16 | 17 | 18 | 19 | 20 | 21 | 22 |
23 | 24 | 25 | 26 | 27 | 28 | 29 |
30 |
Contact Us | Terms of Use | Privacy Statement
Copyright © 2009 Education In Pakistan. All Rights Reserved.
Powered by WordPress and Adeel Abbas WordPress Theme.