Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Category: Educational News

پہلی کلاس سے بارہویں تک قران پاک کی تعلیم لازمی، بل منظور

پہلی کلاس سے بارہویں تک قران پاک کی تعلیم لازمی، بل منظور

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم اور پروفیشنل ٹریننگ کا اجلاس کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر امیر اللہ مروت کے زیر صدارت ہوا جس میں قران پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ہے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ قران پاک کی لازمی تعلیم کا بل 2017ء ایک انتہائی اہم اقدام ہے جس سے اب پہلی کلاس سے بارہویں کلاس کے طلبہ مستفید ہونگے۔ کمیٹی کے تمام اراکین نے اس بل کی تعریف کرتے ہوئے اسے متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ امیر اللہ مروت کا کہنا تھا کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک طلبہ کو ناظرہ قرآن پاک پڑھایا جائے گا جبکہ چھٹی سے بارہویں جماعت تک قرآن پاک ترجمہ کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر مملکت بلیغ الرحمان قران پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کے بل کو متفقہ طور پر منظور کرنے پر اراکین کمیٹی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ بل کتنی اہمیت کا حامل تھا۔

Education In Pakistan © 2016