Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

Category: URDU NEWS

سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ

سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ

 

قومی اسمبلی میں اپوزیشن کے شور شرابے میں مالی سال 18-2017 کی بجٹ تقریر کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار منتخب حکومت پانچویں بار بجٹ پیش کررہی ہے جب کہ 2013 میں ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا اورعالمی بینک پاکستان کے ساتھ کام کرنے سے گریزاں تھا، مالی خسارہ 8 فیصد سے بڑھ چکا تھا، توانائی کا بحران حد سے زیادہ تھا لیکن رواں سال جی ڈی پی میں اضافے کی شرح 5.3 فیصد ہے جب کہ ملک میں اس وقت ترقی کی بلند ترین شرح ہے، مالیاتی خسارہ آدھا رہ گیا، لوڈ شیڈنگ میں واضح کمی آئی ہے اور 2018 تک مکمل ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی میں ہر لحاظ سے بہتری آئی ہے اور پاکستان کی معیشت کا حجم 300امریکی ڈالر سے بڑھ گیا ہے جب کہ عالمی برادری کا ہم پر معاشی اعتبار مضبوط ہوا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مالی سال میں 700ارب روپے کے زرعی قرضے دیے گئے، اوور سیز پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 40 فیصد اضافہ ہوا اور حکومت کے غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی کی گئی جب کہ پاکستان کی ٹیکس وصولیوں میں 81 فیصد اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، پاکستان میں فی کس آمدن 1631 ڈالر رہی، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 97ارب روپے کی سرمایہ کاری ہورہی ہے اور پاکستان کونمایاں اصلاحات کرنےوالے 10 ممالک میں شامل کیا گیا جب کہ یکم جون سے پاکستان ایمرجنگ مارکیٹ بن جائے گا۔

زیر خزانہ کا کہنا تھا کہ 18-2017 میں جی ڈی پی کی شرح میں 6 فیصد اضافہ تجویز کیا ہے اور بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 4.1 فیصد ہے، سرکاری ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں بھی 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جب کہ کم سے کم اجرت 14 سے بڑھا کر 15 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ ایف بی آر کے ریونیو ٹارگٹ میں 14 فیصد اضافہ جب کہ پی ایس ڈی پی کے لیے ایک ہزار ایک ارب مختص کرنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 68لاکھ مستحق افراد مستفید ہوں گے اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 121ارب روپے، لیپ ٹاپ اسکیم کیلیے 20ارب روپے، بجلی پر سبسڈی کیلیے 118ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ میں دفاع کے لیے 920 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں

ایران:اپوزیشن گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی

تہران…ایران میں اپوزیشن سے منسلک گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی۔ایرانی خبرایجنسی کیمطابق غلام رضاخوسراوی کا تعلق مجاہدینِ خلق تنظیم سے تھا۔انھیں 2010 میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ان پر الزام تھا کہ انھوں نے ملک کی فوجی تنصیبات کی تصاویرمجاہدین خلق کوفراہم کیں اور اس تنظیم میں بھرتی کے عمل اور مالی امداد کے لیے معاونت کی۔یہ تنظیم ایران میں اسلامی انقلاب کے بعد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث رہی۔ خوسراوی کو 1997 میں حراست میں لیاگیاتھا۔

Source: ایران:اپوزیشن گروپ کے رہنما غلام رضا خوسراوی کو پھانسی دے دی گئی

جہازاور ٹرین کے پرانے پرزوں سے تیار کی گئی انوکھی کار

لندن …این جی ٹی …یوں تو آپ نے نت نئے ماڈلز کی ایسی گاڑیاں دیکھی ہی ہونگی جو بیٹھنے والے کی شان و شوکت میں اضافہ کر دیتی ہیں لیکن یقیناآپ نے ایسی عجیب و غریب گاڑی کبھی نہیں دیکھی ہوگی۔برطانوی شخص نے تیار کی ہے ایسی منفرد اور انوکھی کارجو جہازاور ٹرین کے پرانے پرزوں سے تیار کی گئی ہے ۔اس انوکھی گاڑی کا اگلا حصہ ٹرین کی طرح جبکہ پچھلا حصہ جہاز کی مانند نظر آتاہے جس کی وجہ سے اسے دیکھنے والے دوبارہ دیکھے بنا نہیں رہتے۔انجن سے دھویں کے بجائے آگ کے شعلے چھوڑنے والی کار کو اس کے مالک نے کئی دنوں کی محنت سے تیار کیا ہے لیکن اسے بیچنے کا بالکل بھی ارادہ نہیں۔

Source: جہازاور ٹرین کے پرانے پرزوں سے تیار کی گئی انوکھی کار

Education In Pakistan © 2016