طلبا و طالبات کو قسطوں پرسائیکلیں، اسکوٹیز دینے کا فیصل

طلبا و طالبات کو قسطوں پرسائیکلیں، اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

راولپنڈی: پنجاب بھر میں طلبا و طالبات کی بحفاظت اور بروقت گھروں سے اسکول روانگی اور واپسی یقینی بنانے کے لیے طلبا کو سائیکلیں، طالبات کو سفری وائوچرز جبکہ یونیورسٹی، ڈگری کلاسز کی طالبات کو اسکوٹیز دینے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

اسکوٹیز اور سائیکلیں آسان اقساط پر دی جائیں گی، پک اینڈ ڈراپ کی بھاری فیسوں سے بچاؤ اور گھر سے اسکول بروقت اور بحفاظت پہنچنے کے لیے میٹرک، ایف اے تک طالبات کو سفری وائوچرز دیے جائیں گے جس سے وہ گھر سے اسکول تک مفت سفرکر سکیں گی، اس اسکیم کا باقاعدہ اجرا نئے سال کے آغاز پر کیا جائے گا، پنجاب بھر میں کل53 ہزار اسکول اور 550 کالجز ہیں جن میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 50 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *