Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کل ہو گا

ADVERTISEMENT

پنجاب بھر کے سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کل ہو گا

پنجاب کے تمام سرکاری و نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کل 20)اگست بروز اتوار( یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام بیک وقت 13شہروں میں قائم 28مراکز پر ہوگا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے تمام ضروری انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی سیکریٹریز، بورڈ آف ریونیو کے ممبرز، ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سمیت سینئر بیوروکریٹس انٹری ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کا کام سرانجام دیں گے جبکہ سینئر میڈیکل پروفیسرز امتحانی مراکز کے انچارج ہوں گے۔ یو ایچ ایس کے ترجمان کے مطابق اس سال 65ہزار امیدواروں کو انٹری ٹیسٹ میں شرکت کیلئے رول نمبرز جاری کردیے گئے ہیں جن میں سے 41ہزار طالبات اور 24ہزار طلبہ شامل ہیں۔ صوبے کے 13شہروں میں 28مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جن میں 5500سے زائد نگران عملہ امتحانی فرائض سر انجام دے گا۔ ان شہروں میں لاہور، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، سرگودھا، راولپنڈی، حسن ابدال، گجرات، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان اور سیالکوٹ شامل ہیں۔ انٹری ٹیسٹ کا سوالیہ پرچہ کل220 معروضی سوالات پر مشتمل ہوگا جس میں بیالوجی کے 88سوالات، کیمسٹری کے 58سوالات، فزکس کے 44سوالات اور انگریزی 30سوالات ہوں گے۔ پرچہ حل کرنے کیلئے امیدواروں کو اڑھائی گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ اس کے بعد تمام امیدواروں کو رجحان اور فیڈ بیک سے متعلقہ سوالات کے جواب دینے ہوں گے جن کے کوئی نمبر نہیں ہوں گے۔ اس کیلئے مزید آدھے گھنٹے کا وقت دیا جائے گا۔ ترجمان یو ایچ ایس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ٹیسٹ ٹھیک صبح 9بجے شروع ہوگا۔ سوا آٹھ بجے تمام مراکز سیل کردیے جائیں گے اور اس کے بعد کسی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ لاہور میں انٹری ٹیسٹ کے لیے 8مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ جن میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے امتحانی مراکز بمقام لارنس روڈ، پنجاب یونیورسٹی ایگزامینیشن ہالز وحدت روڈ، گورنمنٹ کمپری ہینسوگرلز ہائی سکول وحدت روڈ، گورنمنٹ کالج آف سائنس وحدت روڈ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی جیل روڈ، یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹائون شپ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار ویمن سمن آباد لاہور اور ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹائون کے مراکز شامل ہیں۔ ٹیسٹ والے دن تمام مراکز پر دفعہ144نافذ کی جائے گی۔ ساتھ آنے والے والدین اور دیگر عزیز و اقارب کے بیٹھنے کیلئے امتحانی مراکز کے قریب شامیانوں اور کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر سکیورٹی، ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور پارکنگ کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں

Updated: August 19, 2017 — 1:52 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016