Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

میڈیکل انٹری ٹیسٹ پیپر آئوٹ ہونے کا معاملہ، وزیراعلی نے انکوائری کمیٹی بنا دی

ADVERTISEMENT

میڈیکل انٹری ٹیسٹ پیپر آئوٹ ہونے کا معاملہ، وزیراعلی نے انکوائری کمیٹی بنا دی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پیپر آئوٹ ہونے کے معاملے کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری 6 رکنی انکوائری کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ کمیٹی میں ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (سپیشل برانچ)، پروفیسر ڈاکٹر عیص محمد، ڈائریکٹر ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور ممبر وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم شامل ہوں گے۔ انکوائری کمیٹی پیپر آئوٹ ہونے کے حوالے سے ہر پہلو کا جائزہ لے گی اور جامع رپورٹ تیار کرکے72 گھنٹے میں رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔ علاوہ ازیں انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہوئے کے خلاف جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا گیا، ملتان اور کوٹ ادو میں بھی مظاہرے کئے گئے ۔ اس حوالے سے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عقیل خان اور عمران خاکوانی نے کہا کہ لاہور کی نجی اکیڈمی کے پروفیسر کی ملی بھگت سے فزکس کے 44 سوالات لیک کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ملک کے مستقبل بچوں کے ساتھ سراسر زیادتی اور ان کا مستقبل تاریک کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ کوٹ ادو میں سینکڑوں طلبہ نے جی ٹی روڈ پر احتجاج کیا ، احتجاج سے مین شاہراہ بلاک ہو گئی۔ صوبائی درالحکومت میں میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آوٹ ہونے کیخلاف درجنوں طلباوطالبات کی جانب سے لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیا گیا جس میں طلبا و طالبات نے شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ دوبارہ لیا جائے

Updated: August 25, 2017 — 1:45 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016