Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

پولیس میں مختلف رینکس پر بھرتی کے وقت عمر اور ریٹائرمنٹ کی حد میں ترمیم کے احکامات

ADVERTISEMENT

پولیس میں مختلف رینکس پر بھرتی کے وقت عمر اور ریٹائرمنٹ کی حد میں ترمیم کے احکامات

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان خٹک نے پولیس رولز میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے پولیس میںمختلف رینکس پر بھرتی کے وقت عمر کی حد اور ریٹائرمنٹ کی حد عمر میں ترمیم کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔ پولیس میں بھرتی کے لیے اب ابتدائی عمر کم از کم 18اور زیادہ سے زیادہ 22 سال مقرر کی گئی ہے جبکہ ریٹائرمنٹ کے لیے کانسٹیبل کی حد عمر 50سال، ہیڈ کانسٹیبل کے لیے حد عمر 52سال، اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے لیے حد عمر54 سال اور سب انسپکٹر کے لیے ریٹائرمنٹ کی حد عمر 56سال مقرر کی گئی ہے۔ ترمیم شدہ قوانین کا اطلاق ترمیم کے نوٹیفیکیشن کی تاریخ کے بعد پولیس میں نئی بھرتیوں پر محکمہ میں آنے والے اہلکاروں پر ہو گا۔ پولیس رولز میں ترامیم کی منظوری گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میںپولیس ویلفیئر رولز میں مختلف ترامیم پر بھی غورکیا گیا۔ فیملی کلیم پر بھرتی کے لیے قوانین تبدیل کرنے پر تفصیل سے تبادلہ خیا ل کیا گیا اور یہ اصولی فیصلہ کیا گیا کہ شہداء پیکج کے علاوہ فیملی کلیم پر بھرتی کے لیے امید واروں کو نئی بھرتی کی طرح تمام قانونی تقاضے اور شرائط پوری کرنا ہوں گی۔ آئی جی پنجاب نے اجلاس میں ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ترمیم شدہ پولیس رولز کے حوالے سے تمام اضلاع میں ہونے والے پولیس درباروں اور محکمانہ اجلاسوں میں افسران اور اہلکاروں کو تفصیل سے آگاہی دی جائے۔

Updated: July 12, 2017 — 1:20 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016