Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

سب انجینئرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی 13 کیٹیگریز کی اپ گریڈیشن، نوٹیفکیشن جاری

ADVERTISEMENT

سب انجینئرز اور ٹیکنیکل سٹاف کی 13 کیٹیگریز کی اپ گریڈیشن، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ خزانہ کی جانب سے عرصہ دراز سے التوا کا شکار سب انجینئرز اور دیگرٹیکنیکل سٹاف کی تیرہ کیٹگریز کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ٹریسر کا گریڈ پانچ سے تبدیل کر کے 9 کر دیا گیا ۔ ڈرافس مین کا گریڈ 11 سے 13، ڈرافسمین آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ کا 13 سے 14، ڈویژنل ہیڈ ڈرافسمین کا 13 سے 15، موٹر وہیکل ایگزامینر کا 11 سے 14، سب انجینئر کا 11 سے 14، سگنلر ایریگیشن 5 سے 7، ہیڈ سگنلر کا 9 سے 11، سٹور کیپر کا 6/5 سے 7، سینئر سٹور کیپر کا 7 سے 9، سب ڈویژنل کلرک کا 9 سے 14، اکاونٹس کلرک کا 11 سے 15 جبکہ سٹینو گرافر کا 14 سے 15 گریڈ کر دیا گیا قاضی محمد عارف صدر ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن، خالد یٰسین، ابرار احمد ، ضیاالدین بابر ، خالد محمود چھٹہ نے وزیراعلیٰ پنجاب چیف سیکرٹری ،سیکرٹری فنانس و دیگر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان افراد کے خصوصی مشکور ہیں جنہوں نے ڈپلومہ انجینئرز؍ ٹیکنیکل سٹاف کے دیرینہ زیر التواء مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی۔

Updated: July 27, 2017 — 2:11 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016