Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے عالمی سپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز

ADVERTISEMENT

کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے عالمی سپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام کا آغاز

پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیوں کے اساتذہ کیلئے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کا مشترکہ طور پر عالمی سپلٹ پی ایچ ڈی پروگرام کے آغاز کا اعلان کردیا گیا۔ منتخب اساتذہ حکومتی خرچے پر تحقیق کا کام غیر ملکی یونیورسٹیوں میں مکمل کریں گے اس حوالے سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے 33نکاتی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے جبکہ اس موقع پر جی سی یو کے ڈین آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران بھی موجود تھے ابتدائی طور پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن سوشل سائنسز ، ہیومینٹیس اور آرٹس کے شعبوں میں6سکالر شپس کے لئے تقریباً 29ملین روپے کے فنڈز فراہم کرے گا اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین کا کہنا تھا پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اساتذہ کیلئے پروفیشنل قابلیت کو بڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔

Updated: June 10, 2017 — 2:29 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016