Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

سرکاری فارماسسٹوں کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز الاﺅنس کی منظوری

ADVERTISEMENT

سرکاری فارماسسٹوں کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز الاﺅنس کی منظوری

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں کام کرنے والے فارما سسٹوں کیلئے ہیلتھ پروفیشنلز الاﺅنس کی منظوری دے دی گئی جس کے مطابق گریڈ 17 میں فارماسسٹوں کو 15 ہزار روپے جبکہ 18 اور 19 میں کام کرنے والوں کو 10 ہزار روپے ماہانہ الاﺅنس دیا جائے گا۔ اس کی حتمی منظور ی کیلئے سمری وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو ارسال کی جائے گی۔ اس بات کا اعلان صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف صحت کے شعبہ کی ترقی کے ساتھ اس شعبہ سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود چاہتے ہیں تاکہ یہ لوگ پوری محنت ، پیشہ ورانہ لگن اور دیانت داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں بعد ازاں خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 40 سے 50 ہزار بچے دل میں پیدائشی نقص کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جبکہ ہزاروں بچے آپریشن کا انتظارکر رہے ہیں۔ اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پاکستان چلڈرن ہارٹ فاﺅنڈیشن اور حکومت پنجاب کے تعاون سے فیروز پور روڈ پر سٹیر آف ایکسیلنس بچوں کے امراض قلب کا ادارہ قائم کیا جائے گا۔

Updated: June 7, 2017 — 6:21 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016