Education In Pakistan

Papers, Notes, Books & Help For Students

UPDATED EDUCATIONAL NEWS INTERVIEW HELP FOR ALL JOBS ONLINE BOOKS SCHOLARSHIPS AVAILABLE INTERNSHIP JOBS

خیبر پی کے : 596 ارب روپے کا بجٹ 2017-18ء آج پیش KPK Budget Detail 2017-18

ADVERTISEMENT

خیبر پی کے : 596 ارب روپے کا بجٹ 2017-18ء آج پیش KPK Budget Detail 2017-18

خیبر پی کے نئے مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائیگا۔ خیبر پی کے کا سال 2017-18 کے بجٹ کا حجم 596 ارب روپے ہے بجٹ میں 208 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں غیر ترقیاتی کاموں کیلئے 388 ارب روپے مختص ہیں۔ صوبائی وسائل سے سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 126 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ضلعی حکومتوں کے ترقیاتی فنڈز کیلئے 28 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے غیر ملکی امداد سے 82 ارب ملنے کا تخمینہ ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں نئی سکیموں کیلئے 19 فیصد رقم مختص کی گئی ہے۔ محکمہ صحت کے 101 منصوبوں کیلئے 12 ارب 101 منصوبوں کیلئے 12 ارب 23 کروڑ 70 لاکھ مختص کئے گئے ہیں۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے 350 منصوبوں کیلئے 14 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بجلی کے 45منصوبوں کیلئے ایک ارب 73 کروڑ 64 لاکھ روپے مختص ہے۔ صنعت کے 27 منصوبوں کیلئے ایک ارب 64 کروڑ 10 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ جنگلات کے 38 منصوبوں کیلئے 2ارب 70 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ بلین ٹری سونامی منصوبے کے تحت صوبے بھر میں پودے لگائے جائیں گے۔ وفاق کے تعاون سے جنگلی حیات کی بقاء کیلئے گرین پاکستان کے نام سے منصوبہ شروع ہوگا۔محکمہ داخلہ کے 59 منصوبوں کیلئے 2 ارب 42 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پشاور میں جدید فرانزک لیبارٹری اور ٹریفک وارڈن کی عمارت کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ صوبے میں ماڈل پولیس سٹیشن تعمیر کئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Education In Pakistan © 2016